شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
آزادی مارچ کیس: اسلام آباد کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کے دوران سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
مزید پڑھیں: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی مارچ کیس پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد عمران اسماعیل گورنر سندھ عمران اسماعیل وارنٹ گرفتاری