اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ استدعا کی گئی کہ 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل سماعت کے لیے مقررکی جائے، سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ بازی کا نیا سیلاب امڈ آئے گا، کسی جج کے خلاف کوئی شکایت زیر التوا ہونے کے سبب کسی بھی جج کے خلاف درخواست آجائے گی کہ اسے کام سے روکا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جوڈیشل ورک سے روکنے

پڑھیں:

چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی تقرری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی بطور چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی دوبارہ تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کردیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی عدالتی احکامات کے مطابق فرائض سر انجام دیں گے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام محکمے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس علی اکبر قریشی کی معاونت کریں جبکہ علی اکبر قریشی صاف پانی کو بچانے، اسموگ کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں یہ بھی اضافہ کیا کہ ایڈووکیٹ حنا حفیظ اللہ بطور کمیشن کے ممبر فرائض سر انجام دیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
  • ای چالان: منعم ظفر کی درخواست پر سماعت ‘فریقین سے جواب طلب
  • جسٹس (ر) علی اکبر قریشی دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر
  •  انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور
  • چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی تقرری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • عمرہ پر جانے سے روکنے کا معاملہ، شیخ رشید نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت؛ گرفتار اے ایس آئی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب