وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ (IMF) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں راہنماؤں نے بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔