اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں  نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی اپ گریڈیشن ریلوے سٹیشن

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا