محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعاون اور جدت کا فروغ جاری رکھیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سائبر کی قوت ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلنس کے نام سے منعقدہ کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی اے نے اظہار خیال کیا۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سائبر ریزیلینس ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے پی ٹی اے ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعاون اور جدت کے فروغ کا سفر جاری رکھے گا۔
تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداران، شعبے سے وابستہ ماہرین اور سائبر سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلقہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان میں متوقع فائیو جیکے اجرا، لو ارتھ آربیٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور فِن ٹیک کے پھیلاوٴ کے سائبر سکیورٹی اثرات پر بات چیت کی گئی۔
پی ٹی اے نے مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر استعداد کار میں اضافہ، معلومات کے تبادلے اور جدید محفوظ حل کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر سائبر سیکیورٹی میں جدت، پائیداری اور قیادت کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔