Jang News:
2025-08-13@23:07:57 GMT

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن

ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

12 بجتے ہی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں آتش بازی کا ایک منظر ۔ فوٹو: اسکرین گریب

جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔

جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی

گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن پوری قوم اس وقت دہری خوشی منا رہی ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

وزیراعظم کی سب کو مل کرکام کرنے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی خاطر سب کو مل کر کام کرنے کی پیش کش کردی۔ 

 یومِ آزادی اور معرکہ حق فتح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کے اس عظیم دن پر وہ تمام جماعتوں کو میثاقِ پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ 

وزیراعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں، سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں، ہمارے پاس عظیم ماضی ہے، اب روشن مستقبل کی طرف بڑھنا ہے۔

وزیراعظم نے معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مارچ پاسٹ معرکہ حق

پڑھیں:

معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔

دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا اصراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے
  • یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
  • یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک
  • اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب
  • اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک
  • معرکہ حق میں فتح کا جشن اور یوم آزادی، اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب کا آغاز
  • یوم آزادی: معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائش
  • یوم آزادی؛ معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی
  • معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے