الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔

ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا جسمانی معذوری کا لوگو والا قومی شناختی کارڈ ہو، بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل یا حراست میں موجود قیدی بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ افراد جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا ہو، بشمول پولیس اہلکاران، اپنی تعیناتی کے تین دن کے اندر پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائیں۔ پوسٹل بیلٹ کی درخواست مقررہ فارم پر متعلقہ حلقہ کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پوسٹل بیلٹ کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہ ووٹرز جنہیں پوسٹل بیلٹ جاری کیا جاتا ہے، وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ کی درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ سے تصدیق شدہ ہونی ضروری ہے تاکہ غیر مجاز افراد اس سہولت کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ پیپرز ترجمان الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ترجمان الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات وی نیوز الیکشن کمیشن کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال

مری میں منعقد ہونے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جس کی صدارت مسلم لیگ نون کے صدر نے کی، ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہوئیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام نے شرکت کی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اسپیکر کے ریفرنس کے بغیر کسی ممبر کو نااہل نہیں کیا جاسکتا، پشاور ہائی کورٹ
  • الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی ریفرنس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی
  • حلقہ این اے 66 ‘ بڑا اپ سیٹ‘ نثار چیمہ کی جگہ بلال فاروق تارڑ نامزد
  • نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ؛ عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھاگ چکی‘ امیدوار نہیں مل رہے: عظمیٰ بخاری