چین کا 10 روزہ دورہ مکمل، صدر زرداری وطن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-01-5
اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت آصف زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، صدر زرداری کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوپر دستخط کیے گئے۔ چین کے حکام سے پاک چین تعلقات،سی پیک، اور علاقائی امن،ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین
یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کیے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری 13 ستمبر کو چین کے دورے پر چینگڈو پہنچے تھے، جہاں چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چینگڈو ایئر پورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا تھا، پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیازگن زی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کے ہمراہ اے ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔
حکومتِ پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ ادارے اس دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔