کیا فرانسیسی صدر کے بعد صدر ٹرمپ کی بھی خاتونِ اول سے تلخ کلامی ہوئی؟ مبینہ تکرار کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے باہر ہیلی کاپٹر میں ہونے والی مبینہ تکرار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ویڈیو میں امریکی صدر کے خصوصی ہیلی کاپٹر ‘ میرین ون‘ کے اندر ٹرمپ کو انگلی سے اشارہ کرتے اور میلانیا کو سر ہلاتے دیکھا گیا جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کی طرف انگلی لہراتے ہیں جبکہ میلانیا ان کی باتوں پر سر ہلاتی نظر آتی ہیں۔ ایک اور لمحے میں خاتونِ اول اپنے شوہر کی طرف جھک کر سنجیدگی سے دیکھتی ہیں۔
بعد ازاں جب جوڑا ہیلی کاپٹر سے اترا تو دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ ٹرمپ نے زمین کی طرف دیکھنے کے بعد رپورٹرز کو ہلکا سا ہاتھ بھی ہلایا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں قیام کے دوران انہیں اور ان کی اہلیہ کو سبوتاژ کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک خراب اسکیلیٹر اور ٹیلی پرامپٹر کی خرابی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے اور وہ دونوں سیڑھیوں کے نوکیلے کناروں پر منہ کے بل گرتے گرتے بچے۔
ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے عملے کو برطرف یا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق ٹیلی پرامپٹر کو جان بوجھ کر بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر بند، دلچسپ ویڈیو وائرل
ادھر اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے وضاحت دی ہے کہ تقاریر کے دوران مائیک بند کرنے کی پالیسی دہائیوں سے جاری ہے تاکہ ترجمہ اور ترسیل آسان ہو سکے۔
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ماہ قبل فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی اہلیہ بریجیت میکرون کی جانب سے شوہر کو دھکا دینے کی کلپ وائرل ہوئی تھی۔ اس وقت ٹرمپ نے میکرون کو مشورہ دیا تھا کہ یقینی بنائیں کہ دروازہ بند رہے، یہ اچھا نہیں لگا۔ بعد میں دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ محض ہنسی مذاق تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔