حارث ‘رونالڈوکے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی رافیل گرا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے جنگ کے دوران فتھ جنریشن سٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔اب’مسٹر360’ کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بالکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رؤف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے، ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکہ کا دورہ مختصر کرکے آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔