ڈیل کی آفر کرنے والے کسی ایک شخص کا نام بتادیں،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-8-5
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ایک نام بتا دیں جو ان کے پاس ڈیل کی آفر لے کرگیا ہو۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کیا آپ کسی ایک شخص کا نام لے سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا ہو کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں، صرف ایک نام بتادیں، لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے تنگ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجںڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے، قبل ازیں انہوں نے ویڈیو گزشتہ روز بھی شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں رونالڈو ہاتھ سے جہاز اڑنے اور گرنے کا اشارہ کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔
pic.twitter.com/VkE6KKPxs7
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 26, 2025ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا کا دورہ مختصر کرکے آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔