جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے، پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح،ایران کے اسرائیل پر حملوں سے وقار میں اضافہ ہوا، پہلے 700 سال علم مسلمانوں کی میراث رہا، اب مغرب کو منتقل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلامی کی سب سے بڑی خوش بختی نبی مکرم سیدالمرسلین ختمی مرتب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہونا ہے۔ پہلے کی امتوں کیلئے بھی اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام مبعوث فرمائے لیکن ہمارے نبی ان تمام انبیاء کے سردار ہیں، پس ان کی امت بھی تمام امتوں میں افضل ہے اور اس امت کی قدر و منزلت بھی زیادہ ہے۔ جس طرح ہمارے نبی تمام انبیاء کے سردار ہیں، اسی لئے امت اسلامی کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے کردار اور عمل کے ذریعے ثابت بھی کرے کہ وہ بھی محمد عربی کی امت ہیں اور باقی امتوں سے بہتر اور ان کی سردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے، پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح کو دیکھ لیجئے۔ ایران کی اسرائیل پر کامیاب حملوں کو دیکھ لیجیے، مسلمانوں کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ حماس فلسطین، حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کی مقاومت بھی قابل ستائش ہے، یہ بھی مسلمانوں کی عظمت، بہادری اور مزاحمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اپنے پیغمبر سے کتنا زیادہ پیار ہے، سورہ ضحی کو پڑھیے۔ ان کا کہنا تھا شروعات اسلام میں لوگ مسلمان تو بہت تھے لیکن نمازی صرف تین تھے جن میں حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اور سیدہ خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی شرح صدر اور زبان کی گرہ کیلئے دعا کی لیکن رسول اعظم کو خود اللہ تعالیٰ نے خود کہا کہ کیا ہم نے آپ کا سینہ کشادہ نہیں کیا؟ یہ وسعت قلب ہی تھی کہ جب فتح مکہ کے موقع پر سب کو آپ نے معاف کر دیا۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، انا اعطینک الکوثر، ہم نے آپ کو خیر کثیر عطا فرمایا ہے، اہلسنت مفسر قرآن فخرالدین رازی نے اپنی تفسیر میں کوثر سے مراد خاتون جنت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس کو لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے700 سال میں علم مسلمانوں کی میراث رہی، جبکہ اب ایسا نہیں، اب یہ علمی میراث مغرب کو منتقل ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اللہ تعالی اللہ علیہ کہا کہ

پڑھیں:

اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا تھا جسے کونسل نے مسترد کردیا۔

شوگر کے مریضوں کے لیے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے اجتناب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: صدقہ فطر اور فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا

توہینِ مقدسات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ شہادت کے لیے رکھے گئے قرآن کریم کے وہ نسخے، جن پر غلاظت کے اجزا لگے ہوں، شہادت ریکارڈ ہونے کے فوراً بعد پاک کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے قانون سازی کی جائے۔

کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا۔ مزید برآں، انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کی اجازت مخصوص شرائط کے ساتھ دی جاسکتی ہے، تاہم اس سلسلے میں پہلے قانون سازی ناگزیر ہے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے 11 ستمبر 2025 کے 2 رکنی بینچ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کونسل کا مؤقف تھا کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازم قرار دینا قرآن و سنت کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام علما کانفرنس، محرم کے ضابطۂ اخلاق اور قومی اتحاد پر زور

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر ایک رنگ ٹون تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا جس میں شہریوں کو ربیع الاول میں مقدس کلمات اور تحریرات والے بینرز، جھنڈوں اور جھنڈیوں کے احترام کی تلقین کی جائے گی۔

کونسل نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مراسلے پر مرزا محمد علی انجینئر کے خلاف درج توہین رسالت کے مقدمے کا بھی جائزہ لیا، جس کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟

اجلاس میں معزز اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین، ایڈووکیٹ، علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم حسین قریشی، مولانا پیر شمس الرحمٰن مشہدی۔

اور علامہ محمد یوسف اعوان، علامہ سید افتخار حسین نقوی، پروفیسر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، علامہ رانا محمد شفیق خان پسروری، صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، صاحبزادہ حافظ محمد امجد، محترمہ فریده رحیم اور بیرسٹر سید عتیق الرحمٰن شاہ بخاری نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلامی نظریاتی کونسل انسولین توہینِ مقدسات دیت بل شوگر ودہولڈنگ ٹیکس

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ: عبدالخبیر آزاد 
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ فدا حسن عبادی(نائب امامِ جمعہ)
  • تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تجارتی تعاون مضبوط دفاعی اتحاد وحدت وقت کی اشد ضرورت ہے ‘ مولانا سید عبدالخبیر آزاد
  • شہادت جہاد کا ثمر اور ملی ارتقا کا ذریعہ ہے، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای
  • اترپردیش میں حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی، علاقے میں کشیدگی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادرا سلامی مالک کیلئے نعمت ہے، علامہ ریاض نجفی
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار