Nawaiwaqt:
2025-09-27@05:08:07 GMT

قوم جذباتی ہے، اللہ جنگ کی طرح میچ میں بھی فتح دے: گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

قوم جذباتی ہے، اللہ جنگ کی طرح میچ میں بھی فتح دے: گورنر پنجاب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ بھائی چارے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج خوش اور سربلند ہے۔ جس طرح پاکستان بھارت جنگ میں اللہ نے فتح دی اسی طرح دعا ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جذباتی ضرور ہے لیکن کھیل کو کھیل تک ہی محدود رہنا چاہیے۔ دریں اثناء  گجرات میں بھی انہوں نے سماجی شخصیت رضوان دلدار چوہدری کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کی۔  حاجی دلدار، علی دلدار، احتشام دلدار، ذیشان دلدار، چوہدری اظہر نے استقبال کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ  بھارت امریکہ کو اپنا دوست مانتا تھا، اب ٹرمپ کئی مرتبہ انہیں بے عزت کر چکے ہیں۔ ماضی کی نسبت پاکستان کا پاسپورٹ پہلے سے کافی مضبوط ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد کی گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ملاقات، دورہ علی پور کی دعوت 

 گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ دنوں میں  سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا، ایچ ڈی ایم سی کے وفد نے گورنر پنجاب کو سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد نے چیئرمین سید فضل عباس نقوی کی قیادت میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، وفد میں وائس چیئرمین سید فرخ مہدی، جنرل سیکرٹری شعیب حیدر جعفری اور جناب توصیف حیدر شریک تھے۔ گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ دنوں میں سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا، ایچ ڈی ایم سی کے وفد نے گورنر پنجاب کو سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کیا اور جلد علی پور آنے کا وعدہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل: انڈیا کیخلاف پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہیے؟ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو ہدایات دے دیں
  • پاکستان سفارتی محاذ پر اچھا کھیل رہا ہے، معیشت مضبوط کرنا ہوگی؛ ایکسپریس فورم
  • بھارت کیخلاف ایشیا کپ کا فائنل، مائیک ہیسن کا قومی کھلاڑیوں کو واضح پیغام
  • ’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد کی گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ملاقات، دورہ علی پور کی دعوت 
  • بھارت کھیل کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنا بیٹھا، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف پر سنگین الزامات
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی
  • پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
  • چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت