امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا؛ شزا فاطمہ خواجہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا، آئندہ چند ماہ میں بڑے شہروں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار شزا فاطمہ خواجہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مالی اور تکنیکی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو نئی سمت دے گا۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت مل گئی
شہزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے، مہنگائی میں کمی اور استحکام کے اشارے واضح ہیں۔ وفاقی کابینہ پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور سال کے اختتام تک 5 سے 10 لاکھ نوجوانوں کو اے آئی اور سائبر سکیورٹی کی تربیت دینے کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کرنے والے افراد مستقبل میں روایتی عہدوں کی جگہ لیں گے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ناقص موبائل اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سےجدہ کے قریب بحیرہ احمر میں دو سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا، تاہم حکومت فائبرائزیشن اور سب میرین کیبلز کے پھیلاؤ پر کام کر رہی ہے۔
بنگلہ دیش اور انڈیا کے میچ میں رشاد حسین گیم چینجر باؤلر
شہزا فاطمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت سے سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور کسی سرکاری ویب سائٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔