اسٹار ٹینس پلئیرز کا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔
ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔
کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول 150 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔
یاد رہے کہ چاروں گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹس کا مشترکہ پرائز پول 2025 میں 440 ملین ڈالرز تھا جبکہ مطالبے کی منظوری کے بعد 2030 تک پرائز پول 500 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔
علاوہ ازیں کھلاڑیوں کی کنسلٹنٹ اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے خط کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔
یو ایس ٹی اے کا کہنا ہے کہ انعامی رقم بڑھانے کے خواہشمند رہے ہیں، 5 برسوں میں پول میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، رواں برس بھی یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرینڈ سلم ٹینس ٹینس پلئیرز ملین ڈالرز کا مطالبہ یو ایس
پڑھیں:
ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے 21سالہ امام ہارون اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔
تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔