پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبرکودرخواست پرسماعت کرینگے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اورکم کرنے کا کیا میکنزم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں صحت سہولیات کی کمی پر سماعت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ بینچ میں صحت سہولیات کی عدم فراہمی اور اربوں روپے کی ادویات کی خریداری میں کرپشن کیس کی سماعت — چیف سیکرٹری کی غیرحاضری پر عدالت کا اظہارِ برہمی، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صحت سہولیات کی کمی اور اربوں روپے مالیت کی ادویات کی خریداری میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کی غیرحاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘چیف سیکریٹری کے لیے عدالت سے زیادہ اہم مصروفیات کون سی ہوسکتی ہیں؟ کیا وہ نہیں جانتے کہ عدالت نے انہیں طلب کیا ہے؟ کیا ان کے خلاف آرڈر پاس کرکے انہیں عدالت کے اختیارات سے آگاہ کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ریاضت علی پر مشتمل ڈبل بینچ نے ایڈووکیٹ شبیر شر کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ، ڈی جی ہیلتھ، ڈی جی پروکیورمنٹ سمیت مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے سماعت کے آغاز پر چیف سیکریٹری سندھ کی عدم حاضری پر استفسار کیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہ مصروف ہیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔۔سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔