یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کیساتھ فیاض رہے گا، حسین حقانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔امریکی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو حلیف سمجھتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں 1954 سے اب تک اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اس بار بہتری ضرور ہے لیکن یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔