پولنگ کا عمل کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہی، پولنگ مقررہ وقت پر پُرامن ماحول میں ہوئی۔ ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 187 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جن میں 1 لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کا عمل کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بلوچستان، 11 اضلاع میں بارشیں 80 فیصد تک کم، خشک سالی کے آثار نمایاں

نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں۔ جسکی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد تک کم ہونے کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کے مطابق متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کے مطابق صوبے کی 80 فیصد لائیو اسٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر ہے۔ اگر یہ چرا گاہیں خشک ہو گئیں تو لائیو اسٹاک کے ساتھ مالدار بھی متاثر ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ صوبے میں خشک سالی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھنے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے، آگاہی مہم، معلومات کے تبادلے اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے‘ سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلیے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • سندھ بلڈنگ، اسکیم 33 میں غیرقانونی تعمیرات کا بے لگام سلسلہ
  • سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم،نوٹیفیکیشن جاری
  • بلوچستان، 11 اضلاع میں بارشیں 80 فیصد تک کم، خشک سالی کے آثار نمایاں
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری