سندھ کے 14اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سندھ کے مختلف شہروں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کے وقفے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتخابات کا دائرہ کار صوبے کے 14 اضلاع تک پھیلا ہوا ہے، جن میں کراچی کے 3 اہم اضلاع—ضلع غربی، ضلع شرقی اور کیماڑی—بھی شامل ہیں۔ کراچی کے ان تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 5 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں بھی مختلف نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ ان انتخابات کو صوبے میں مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے تمام اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر مناسب انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات بھی عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس اور رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہیں جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری بھی موجود ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق انتخابات کی شفاف اور منصفانہ مانیٹرنگ کے لیے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو نتائج کی وصولی اور حتمی گنتی مکمل ہونے تک فعال رہے گا۔ کنٹرول روم سے ہر ضلع کے ریٹرننگ افسران سے براہِ راست رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ پولنگ کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی صورتِ حال پر فوری کارروائی کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔