سندھ : 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات، 28 نشستوں پر پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، کراچی کے 3 اضلاع کی 5 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی بھی شامل ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں، تمام اضلاع میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔