سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، کراچی میں 28 نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
اس موقع پر 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل و وارڈ ممبرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
کراچی ڈویژن کے تین اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جہاں کل 54 امیدوار مدمقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔
سندھ میں کل 168 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 128 کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں 67 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہونی تھی، جن میں سے 33 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔
دو نشستوں پر کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، تین نشستوں کے کاغذات مسترد ہوگئے جبکہ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نشستوں پر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔