راولپنڈی:

راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔

زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں ایک مجرم کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 مجرمان کو 14 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ، 7 مجرمان کو 10 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔

اسی طرح 49 مجرمان کو 9 سال قید اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ 2 مجرمان کو 5،5 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک مجرم کو 10 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198 ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں ملزمان کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مجرمان کو سزائیں روپے جرمانہ سال قید اور مقدمات میں

پڑھیں:

راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور

راولپنڈی:

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم  ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ہوش رُبا جرمانے عائد
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں ہتھیانے اور زہر دیکر قتل کرنےکے کیس میں پیشرفت
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
  • راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
  • راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی ،سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے بارہا زیادتی، کروڑوں ہتھیائے ، زہر دیکر مار ڈالا
  • راولپنڈی میں سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں ہتھیائے اور زہر دے کر مار ڈالا
  • بلی کے بار بار پڑوس میں چلے جانے پر خاتون پر 3 لاکھ کا جرمانہ