8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی آسٹریلوی ورک ویزے کے ذریعے لوٹنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کاشف رضا گلشن اقبال کراچی کا رہائشی ہے جو خود کو بیرونِ ملک روزگار دلانے والا ایجنٹ ظاہر کرتا تھا۔ ملزم نے رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود ایک شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے جبکہ مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے میں آسٹریلیا کے ورک ویزے کا جعلی معاہدہ کیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے شہری کو جعلی ویزا فراہم کرکے بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دیا تاہم ایف آئی اے کو شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک اور ممکنہ متاثرین کی تلاش کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن یا بیورو آف امیگریشن کے منظور شدہ ایجنٹس سے ہی ویزا خدمات حاصل کریں تاکہ جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔