پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کیخلاف مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیرکارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26اور 4نومبر حتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی، تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242کی سماعت 13اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8اکتوبر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے جبکہ رینجر اہلکاروں کو مبینہ طور پر کچلنے کا کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی ہو گیا، ہاشم عباسی کے خلاف جاری ٹرائل کی سماعت بھی یکم اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی سماعت کے مقدمہ
پڑھیں:
کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی متاثر ہوتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا کہ نیپرا شکایت پر ایک ماہ میں فیصلہ کرکے ایم آئی ٹی 2 میں رپورٹ جمع کروائے۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا مشاہدہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست قابل سماعت نہیں، نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس نیپرا سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے۔