اینکر امتیاز میر اور بھائی پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینکر امتیاز میر اور ان کے بھائی میر محمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 319\25 زخمیوں کے بھائی ریاض علی کی مدعیت میں تھانہ لانڈھی میں دفعہ 324 اور 34 کے تحت قائم کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 6 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے امتیاز میر اور میر محمد کو نشانہ بنایا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ حملہ عمر دراز ولد احمد خان اور اس کے بیٹوں احمد بخش، آفتاب اور حیات کے ایما پر کرایا گیا۔ مدعی نے مؤقف اپنایا کہ عمر دراز اور اس کے بیٹوں نے نامعلوم افراد کے ذریعے ان کے بھائیوں پر فائرنگ کروائی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کیا جائے گا اور حملے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حملے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر ودیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
مزید :