جولائی 2025 کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو جولائی کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 25 سالہ گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 754 رنز 75 کی اوسط سے اسکور کیے جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے بھارت کو 336 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔
اس دوران وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے سنیل گواسکر اور سچن ٹینڈولکر کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔
شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔