2025-08-13@20:27:09 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ہیٹی میں»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کی سبکدوش ہونے والی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے کہا ہے کہ ملک کو طویل اور بدترین ہوتے انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں مسلح جتھوں کا تشدد پھیلتا جا رہا ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔عہدہ چھوڑنے سے قبل اپنی آخری بریفنگ میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہیٹی کے حالات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔ ملک کی صورتحال تشویش ناک ہے جو فوری اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ ہیٹی کا شمار دنیا کے ان پانچ مالک میں ہوتا ہے جہاں لوگوں کو قحط جیسے حالات درپیش ہیں۔ Tweet URL ہولناک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) ہیٹی میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے جہاں مسلح تشدد کے نتیجے میں اپریل سے جون تک 1,520 افراد ہلاک اور 609 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 1,617 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ملک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے بتایا ہے کہ دارالحکومت پورٹ او پرنس سمیت متعدد علاقوں میں مسلح جتھوں کی کارروائیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں جہاں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ Tweet URL 2021 میں صدر جووینل موز کے قتل کے بعد دارلحکومت بڑے پیمانے پر تشدد کی لپیٹ میں آ گیا تھا جو اب پہلے سے...
اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ 2021 میں صدر جووینل موز کو قتل کیے جانے کے بعد ہیٹی جرائم پیشہ مسلح جتھوں کے تشدد کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں 10 لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں ںصف سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ بڑے پیمانے پر مسلح تشدد سے ہیٹی کے بچوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جنہیں جنسی بدسلوکی، استحصال اور جتھوں میں جبری بھرتی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان جتھوں نے اب ملک کے بڑے حصوں میں قدم...
ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔
پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قصبے پر مسلح گروہوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے پورٹ او پرنس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کینسوف پر حملہ کیا،جس میں 100سے زائد گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔مسلح گروہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کی ناکافی تعداد کے پیش نظر قصبے میں اضافی پولیس بھیج دی گئی ہے۔
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے ہیٹی میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ہیٹی کی صورتحال بدستور انتہائی خراب ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہیٹی ایک طویل سیاسی عدم استحکام، بگڑتی ہوئی سکیورٹی اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران کی وجہ سے مزید تباہی سے دوچار ہوتا دکھائی دیتا ہے اور یہ تینوں پہلو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہیٹی کی سیاسی قیادت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے...
کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیریبین ملک میں گروہی تشدد کو روکا جا سکے۔ اس سے قبل کینیا نے جون میں ہیٹی میں اپنے فوجی بھیجے تھے ،جس کے بعد اب مجموعی تعداد 600ہوگئی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ ہیٹی میں مسلح جتھوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث ایک سال کے عرصہ میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔'آئی او ایم' کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، اس وقت ملک میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ 20 دسمبر 2023 کو 315,000 تھی۔ ملک میں 10 لاکھ 41 ہزار لوگ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جن میں سے بیشتر کئی مرتبہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ Tweet URL ادارے کے ترجمان کینیڈی اوکوتھ اومونڈی نے واضح کیا...