سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گولارچی: دیسی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-5
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم چندر عرف چندو کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں منشیات اور غیر قانونی شراب فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاو?ن جاری ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر ڈرائیور کا ای چالان
  • لاہور میں پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 51 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار
  • گولارچی: دیسی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار
  • لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا
  • پاپوش نگر تھانے میں پولیس کے تشدد اور فائرنگ سے ملزم ہلاک 
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب،اموات 26 ہوگئیں
  • لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
  • پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • گوندہ اور کرشنا میں برسوں پرانی رنجش کس نے ختم کروائی؟