UrduPoint:
2025-11-04@06:13:27 GMT

ہیٹی: گینگ وار میں شدت سے دس لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

ہیٹی: گینگ وار میں شدت سے دس لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ ہیٹی میں مسلح جتھوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث ایک سال کے عرصہ میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔

'آئی او ایم' کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، اس وقت ملک میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ 20 دسمبر 2023 کو 315,000 تھی۔

ملک میں 10 لاکھ 41 ہزار لوگ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جن میں سے بیشتر کئی مرتبہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ Tweet URL

ادارے کے ترجمان کینیڈی اوکوتھ اومونڈی نے واضح کیا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے انسانی امداد کی متواتر فراہمی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

نقل مکانی کرنے والے بیشر لوگوں کا تعلق دارالحکومت پورٹ او پرنس سے ہے جو مسلح جتھوں کے تشدد کے باعث تحفظ کی خاطر گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ دارالحکومت میں ضروری خدمات کی فراہمی کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے اور خاص طور پر طبی اور غذائی عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے۔

تشدد سے ملحقہ علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں اور نقل مکانی کرنے والے لوگ دیگر صوبوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں ان کے میزبان علاقوں پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔

2024 میں ہزاروں ہلاکتیں

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ 2024 کے دوران پر تشدد واقعات میں 5,600 سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ حالیہ ہفتوں میں مسلح جتھوں نے سیکڑوں لوگوں کا قتل عام کیا جو کئی روز تک جاری رہا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے جرائم پیشہ جتھوں سے وابستہ 315 افراد کو قتل کیے جانے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

ایسے بیشتر واقعات میں ہیٹی کی پولیس بھی ملوث رہی ہے۔

245 دسمبر کو مسلح افراد نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کو دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ملک بدری کی مخالفت

'آئی او ایم' نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ہیٹی کے 200,000 لوگوں کو واپس بھیجے جانے سے سماجی خدمات پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا جبکہ مقامی لوگوں کو پہلے ہی بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔

ممکنہ طور پر واپس بھیجنے جانے والے ان لوگوں کی اکثریت ڈومینیکن ریپبلک میں مقیم ہے۔

'اوچا' نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری تشدد کے باعث بڑھتی ہوئی پناہ گاہوں میں رہنے والے ہزاروں لوگوں تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ ایسی بیشتر پناہ گاہیں پورٹ او پرنس میں واقع ہیں جن کی تعداد ایک سال میں 73 سے بڑھ کر 108 تک جا پہنچی ہے۔ ان گنجان پناہ گاہوں میں رہنے والے لوگوں کی خوراک، صاف پانی، صحت و صفائی کی سہولیات اور تعلیم تک رسائی بہت محدود ہے جبکہ ان جگہوں پر بیماریاں پھیلنے کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

امدادی وسائل کی قلت

اقوام متحدہ نے گزشتہ برس ہیٹی کے لیے 674 ملین ڈالر کے امدادی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی تھی جن میں سے تاحال 42 فیصد ہی مہیا ہو پائے ہیں۔

23 دسمبر کو سلامتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ ہیٹی کی قومی پولیس کو کو مدد دینے کی کوششوں میں اضافہ کرے اور ملک میں قیام امن کی کارروائیوں کے لیے کینیا کے زیرقیادت کثیرملکی مشن کے اہلکاروں کی تعداد 2,500 تک بڑھائی جائے۔

اس وقت مشن کے ارکان کی تعداد 750 ہے جن میں بیلیز، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، جمیکا اور کینیا کے اہلکار شامل ہیں۔ کینیا نے بتایا ہے کہ وہ اپنے مزید 600 پولیس اہلکار اس مشن میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نقل مکانی کرنے کی تعداد لوگوں کی ملک میں کے لیے

پڑھیں:

شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو تقریباََ 3 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے نظر آ رہے ہیں ان کے بارے میں یہ بات جان کر کئی لوگ حیران ہوں گے کہ اُنہوں نے ابتداء میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اداکار و پروڈیوسر وویک واسوانی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں مالی مشکلات سے گزر رہے تھے، وہ وقت ان کے لیے بہت زیادہ مشکل تھا کیونکہ انہیں اپنی بیمار ماں اور بہن کا خیال بھی رکھنا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک دن شاہ رخ خان کی مجھے کال آئی کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی اور اُنہیں والدہ کے لیے دوائیں خریدنی ہیں تو میں نے اپنے والد سے کچھ پیسے لیے اور دوائیں خرید کر دہلی بھجوا دیں۔

وویک واسوانی نے مزید بتایا کہ دوائیں بھجوانے کے بعد میں خود بھی شاہ رخ کی والدہ کی عیادت کے لیے دہلی گیا مگر وہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے مجھے سے بات نہیں کر سکیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں پروڈیوسر وکرم ملہوترا نے شاہ رخ خان کو ایک فلم کی پشکش کی جسے اداکار نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا، ’میں فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتا‘۔

وویک واسوانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے مجھ سے کہا کہ میں فلموں میں کام کرنے سے انکار اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ گوری خان کو میرا اداکاراؤں کے زیادہ قریب جانا پسند نہیں تو میں صرف ٹی وی ڈراموں میں ہی کام کروں گا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ انکار کے باوجود بھی وکرم ملہوترا نے شاہ رخ خان کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر 3 دن کے لیے شملا چلنے کے لیے راضی کرلیا جہاں ان کی ملاقات کیتن مہتا سے ہوئی۔

وویک واسوانی نے بتایا کہ کیتن مہتا نے شاہ رخ خان کو فلم ’مایا میم صاحب‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے اداکار نے اس لیے قبول کرلیا کیونکہ فلم آرٹ پر مبنی تھی اور ٹی وی ڈراموں سے بہت ملتی جلتی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا۔

اُنہوں نے فلموں میں اپنی اداکار کا جادو جگانے سے پہلے فوجی، امید، احمق، واگلے کی دنیا اور سرکس جیسے مشہور ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لبنان دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے، جوزف عون
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک