میڈیکل ٹیسٹ میں نمبر کیوں کم آئے؛ بھارت میں باپ نے ڈنڈے مار کر بیٹی کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بھارت میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں باپ کی پٹائی سے 12 ویں جماعت کی طالبہ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں سادھنا نامی طالبہ کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی ہے۔
سادھنا کی بیدردی سے ہلاکت باپ کے سفاکانہ مار پیٹ سے ہوئی جو میڈیکل ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر اپنی بیٹی سے نالاں تھا۔
پولیس نے 45 سالہ باپ دھوندی رام بھوسلے کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ وہ ایک استاد ہے اور بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ سادھنا نے میٹرک 92.
دھوندی رام نے مزید بتایا کہ میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ سے قبل ایک سینٹر میں فرضی امتحان دیا لیکن نمبر کم آئے تھے جس پر مجھے غصہ آگیا۔
پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سفاک باپ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کو کیس نمبر الاٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو کیس نمبر الاٹ کرتے ہوئے باقاعدہ عدالتی کارروائی کے لیے منظور کر لیا ہے۔ مذکورہ درخواست کو سپریم کورٹ میں CPLA نمبر 4247/25 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنی اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت انہیں جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے ان کے قانونی و آئینی اختیارات متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں، اور انہیں حالیہ حکم نامے کے تحت عدالتی امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا۔