SWABI:

صوابی کے علاقے پنج پیر میں رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے پر تکرار کے دوران رکشہ ڈرائیور کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صوابی میں محمد زوہیب سکنہ پنج پیر ڈاؤم ونڈ نے زخمی حالت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ رکشے کا ڈرائیور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معمول کے مطابق پنج پیر رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے کے لیے اڈے میں موجود تھا کہ اس دوران اس کا 23 سالہ بھائی محمد شعیب اپنی بیوی کے ہمراہ کسی کام کی عرض سے پنج پیر آنے کے بعد واپس اپنے گھر ڈاؤم ونڈ جا رہا تھا۔

زخمی رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اپنے بھائی اور بھابی کو رکشے میں بٹھا کر گھر لے جانے کے لیے رکشے کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران دوسرے رکشہ ڈرائیور حامد سکنہ پنج پیر ڈاؤم ونڈ نے آ کر دھوکے بازی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ سواریاں بٹھانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جواب دیا یہ سواریاں نہیں بلکہ میرا بھائی اور ان اہلیہ ہیں، دونوں کو اپنے گھر لے کر جا رہا ہوں لیکن حامد نے طیش میں آ کر پستول نکالا اور ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے تیجے میں ہم دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جبکہ بھابی بال بال بچ گئی۔

ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد شعیب بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

پولیس نے رپورٹ میں قتل کی وجہ رکشے میں سواریاں بٹھانے پر زبانی تکرار بیان کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں سواریاں بٹھانے بتایا کہ پنج پیر

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق