Daily Mumtaz:
2025-11-07@16:38:25 GMT

اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔

یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا ہوگی۔

مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔

تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یاسر نواز کے بھائی

پڑھیں:

معروف گیت  نگار محمد ناصر انتقال کر گئے

سٹی 42: وطن عزیز کے معروف گیت  نگار محمد ناصر انتقال کر گئے 

محمد ناصر کئی سالوں سے  علالت کا شکار تھے۔وہ  کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

مرحوم محمد ناصر کی نماز جنازہ کوثر مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

محمد ناصر کے مقبول گانوں میں ہوا ہوا خوشبو لٹا دے۔ میں نے تمہاری گاگر سے۔ آجانا دل ہے دیوانہ سمیت کئی مقبول گیت شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل
  • معروف گیت  نگار محمد ناصر انتقال کر گئے
  • مس میکسیکو کی حمایت میں دیگر حسیناؤں کا احتجاجاً واک آؤٹ، مس یونیورس میں کونسا تنازعہ کھڑا ہوگیا؟
  • سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
  • پنجاب کا ہر شہری مساوی حقوق اور سہولتوں کا حقدار ہے، مریم نواز
  • فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گیا تھا: سمیع خان
  • لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 میں پاکستان پولین کا افتتاح
  • بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • اسداللہ بھٹو کے بھائی کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
  • امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر