وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ علمائے کرام اپنے دروس و خطابات میں روا داری، تحمل اور برداشت کا سبق دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ پنجاب کی تکشیل ممکن بنائی جا سکے۔ عوام منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، کیونکہ صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام اورا ن کے جانثار ساتھی حق کی راہ پر چلنے والوں کیلئے مینارہ نور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کا تقاضا ہے کہ وحدت مسلمین کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و اتفاق کو اجاگر کیا جائے۔

مریم نواز نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دروس و خطابات میں روا داری، تحمل اور برداشت کا سبق دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ پنجاب کی تکشیل ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ایمان، تنظیم اور اتحاد کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، کیونکہ صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری

 پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو “زمانہ قدیم” کا علاقہ بنا دیا ہے، اور آج وہاں کے عوام مریم نواز کی قیادت کو چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا پورے ملک کو سیاست کا درس دینے نکلے ہیں، لیکن اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “شرجیل میمن کو جتنی فکر پنجاب اور وفاق کی ہے، کاش اتنی فکر سندھ اور کراچی کی بھی ہوتی۔”

عظمیٰ بخاری نے  کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو اپنے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اتنا اعتماد ہے، تو پھر بلاول بھٹو کی جانب سے مریم نواز کی تعریف پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور مریم نواز کی بروقت منصوبہ بندی سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کے پاس بھی ایسی مثال ہے کہ وزیر اعلیٰ اور پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود رہی ہو، تو قوم کے سامنے پیش کریں۔”

پنجاب کی ناتجربہ کاری نے سیلاب کی تباہی کو بڑھایا،شرجیل میمن کا مؤقف

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اگر پنجاب میں سیلاب سے متعلق کوئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنائی جائے، تو واضح ہو جائے گا کہ تباہی کی شدت بہتر حکمتِ عملی سے کم کی جا سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانی کی سطح زیادہ ضرور تھی، لیکن ناتجربہ کاری اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث نقصانات بڑھ گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں محکمہ آبپاشی نے بروقت اقدامات کیے، وزیراعلیٰ سندھ خود مانیٹرنگ کرتے رہے، اور تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے مانیٹرنگ سیلز میں موجود رہے۔

شرجیل میمن نے اعتراف کیا کہ سندھ میں بھی مکمل تباہی سے نہیں بچا جا سکا، مگر مناسب حکمتِ عملی سے نقصان کو محدود رکھا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
  • مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ساہیوال کے عوام کے لیے 30 الیکٹرک بسوں کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کا نوٹس
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز
  • سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع، مریم نواز نے جیتنے والوں کو خود مبارکباد دی