data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی ہے، اب صارفین کی پہلے سے کہیں کم فیس بھرنا پڑے گی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نارمل کیٹیگری میں اپ گریڈ کیے گئے قومی شناختی کارڈ کی پروسیسنگ اور ڈیلیوری کے وقت میں کمی کردی ہے جس کے بعد صارفین کو اب جلد سے جلد ان کا کمپیوٹرائرڈ قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نادرا نے اس بات کا اعلان کیا کیوں کہ غیررجسٹرڈ شہریوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کرائیں اور اپنا شناختی کارڈ حاصل کریں۔اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے بغیر چپ کے شناختی کارڈز میں بغیر کسی تبدیلی کے اضافی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ان اپڈیٹ شدہ کارڈز میں اب اردو اور انگریزی دونوں حروف میں نام اور ولدیت شامل ہوگی، ڈیجیٹل تصدیق کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔اس شناختی کارڈ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار اپنے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے والے افراد یہ کارڈ مفت میں بنوا سکیں گے۔نادار نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے اور غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹر کرانے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں اضافی سہولیات متعارف کرا دی ہیں۔یہ کارڈ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی حروف میں بھی نام اور والدیت درج کریں گے۔ کارڈ میں QR کوڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کارڈ کے حصول اور ترسیل کا دورانیہ کم کر کے 30 سے 15 دن کر دیا گیا ہے۔ کارڈ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ پہلی مرتبہ کارڈ بنانے والے افراد کے لیے یہ کارڈ بدستور مفت ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو لوگ نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیں گے وہ 15 یوم کے اندر اسے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پہلے اس میں 30 دن یا اس سے بھی زائد لگ جاتے تھے۔ارجنٹ کیٹیگری میں، نیا سی این آئی سی 12 دن کے اندر 1,150 روپے کی فیس کے ساتھ جاری کیا جائے گا جبکہ ایگزیکٹیو کیٹیگری میں 2,150 روپے کی فیس کے ساتھ این آئی سی بننے میں 6 دن لگتے ہیں۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کو قانونی حیثیت دے دی ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق نادرا نے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) رولز 2002 میں بڑی ترامیم کی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیٹیگری میں شناختی کارڈ کیا گیا کے لیے گیا ہے کی فیس

پڑھیں:

10 لاکھ ڈالر میں امریکی گولڈ کارڈ ویزا، ٹرمپ نے حکمنامہ پر دستخط کردیے

 واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایچ ون بی ویزے (یعنی ہنر مند غیر ملکی کارکنوں)کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس لازمی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے 10 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ ویزا متعارف کراتے ہوئے اس نئے اقدام کا اعلان کیا۔

انہوں نے اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس عظیم لوگ آنے والے ہیں اور وہ ادائیگی کریں گے۔ ایچ ون بی ویزا کمپنیوں کو خصوصی مہارتوں کے حامل غیر ملکی کارکنوں جیسے کہ سائنسدانوں، انجینئرز اور کمپیوٹر پروگرامرز وغیرہ کو اسپانسر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس ویزے کے تحت یہ غیر ملکی کارکن امریکا میں ابتدائی طور پر تین سال کے لیے کام کر سکتے ہیں، تاہم اس مدت کو چھ سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ امریکا ایک لاٹری سسٹم کے تحت ہر سال 85 ہزار ایچ ون بی ویزے دیتا ہے جس میں بھارت کے وصول کنندگان کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ہے۔بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارتی کارکنوں پر انحصار کرتی ہیں جو یا تو امریکا منتقل ہوتے ہیں یا دونوں ممالک میں آتے جاتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے سابق اتحادی ایلون مسک سمیت ٹیک انٹرپرینیورز نے ایچ ون بی ویزوں کو نشانہ بنانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے پاس ٹیکنالوجی سیکٹر کی اہم نوکریوں کی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے مقامی سطح پر اتنا ہنر میسر نہیں۔ اوول آفس میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت اس اقدام کی مخالفت نہیں کرے گی۔ وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کا بھی کہنا ہے کہ تمام بڑی کمپنیاں اس اقدام پر متفق ہیں۔صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق اتوار سے ملک میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کے لیے فیس کی ضرورت ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ گولڈ کارڈ ویزا فروخت کرنا شروع کریں گے جو جانچ پڑتال کے بعد 10 لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت کا موقع فراہم کرے گا، کمپنیوں کی جانب سے کسی ملازم کو سپانسر کرنے پر 20 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر آف لوڈ
  • ’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘سے مزدوروں کو کیا سہولتیں ملیں گی؟
  • چینیوں میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا فیش مقبول ہونے لگا
  • اسلام آباد؛ جعلسازی سے تین بچوں کو اپنے بچے ظاہر کرکے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ
  • سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع، مریم نواز نے جیتنے والوں کو خود مبارکباد دی
  • 10 لاکھ ڈالر میں امریکی گولڈ کارڈ ویزا، ٹرمپ نے حکمنامہ پر دستخط کردیے
  • پنجاب کے دریاؤں میں بہاؤ نارمل، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوگئی، پی ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری