2025-09-26@09:41:58 GMT
تلاش کی گنتی: 5666

«میں نامعلوم»:

    جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث تقریباً 1,000 افراد کی نشاندہی کر لی ہے،ان میں 295 کم عمر افراد بھی شامل ہیں جنہیں باضابطہ طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کمشنر جنرل سیاحر دیانتونو نے کہا کہ 936 افراد کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو پُرتشدد کارروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث تھے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں...
    امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل نے مقبوضہ فلسطین میں اس نے فوج کے سابق چیف آف اسٹاف ہرزلیہ حلوی اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گورنر جیسی شخصیات سے معلومات اکٹھی کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے ایما پر کارروائی کرتے ہوئے صیہونی نژاد امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل 24 کی ویب سائٹ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ پیرل نامی یہودی، جو مراکش میں مقیم تھا، جولائی 2025 میں ایرانی خفیہ ایجنسی کی ہدایت پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا تھا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں 120/ ای بی میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد گھر سے بلا کر نوجوان کو ویرانے میں لے گئے اورفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم غلام...
    تہران: ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا، جس میں لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز قبضے میں لی گئیں۔ یہ مواد محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کے بعد اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کے جاری اور پرانے ایٹمی منصوبوں، امریکا و یورپی ممالک کے ساتھ تعاون، اور جوہری ہتھیاروں کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ ان کے مطابق 189 اسرائیلی جوہری ماہرین اور سائنسدانوں...
    بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ پر الزام ہے کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشتگرد سرگرمیوں کی حمایت کر رہی ہیں اور انسانی حقوق کے نام پر اپنی تنظیم کے ذریعے دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ خاندانی پس منظر اور ریاستی مراعات ماہرنگ بلوچ کے والد، غفار لنگو، ابتدائی BLA کے سرگرم رکن تھے اور متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اپنے ڈائری میں انہوں نے 250 سے زائد پنجابی شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ بعد میں غفار لنگو اپنی ہی تنظیم کے داخلی تنازعے میں مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی حیرت انگیز طور پر مہرنگ کو...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جنگ سے تباہ حال علاقے کے جنوب میں حالات اتنے خراب ہیں کہ بے گھر اور بھوک میں مبتلا غزہ کے باشندے ملبے کے ڈھیروں پر اور کھلے میدانوں میں سورہے ہیں۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل بڑھ رہے ،خیموں ،رہائشی عمارتوں اور انفراسٹرکچر پر ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہورہا ہے، جنگ سے تباہ حال علاقے کے جنوب میں حالات اتنے خراب ہیں...
    راولپنڈی: ایف آئی اے میں کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث 5 افسران کو محکمانہ سزائیں سنا دی گئیں، 4 افسران کو نوکریوں سے برطرف جبکہ خاتون آفیسر کے عہدے کی تنزلی کرکے انسپکٹر سے سب انسپکٹر کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ محکمانہ کارروائی کے تحت پانچ افسران کو سزا سنا دی گئی، دو انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر کرپشن اور ناقص تفتیش پر نوکری سے برخاست کیے گئے جبکہ خاتون انسپکٹر کو ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد، کراچی اور...
    وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور 216 زخمی، خواتین اور بچے نشانہ بنے،ہسپتالوں میں طبی سہولیات بند کر دی،عرب میڈیا تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زائد حملے کئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید، 216 زخمی ہو گئے، اسرائیلی بربریت میں امداد کے متلاشی 7 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے  وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص...
    لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
    اسلام ٹائمز: سید مقاومت، شہید مقاومت، سردار عرب و عجم سید حسن نصراللہ ہر غیرت مند، ہر دردمند، ہر مظلوم، ہر مقاوم، ہر مزاحمت کار، ہر ولائی، ہر حسینی، ہر کربلائی کے دل میں مکین ہیں۔ ان کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو ان دلوں سے نکالنا ناممکن ہے۔ لہذا وہ شہادت پا کر فتح مند ہیں۔ وہ ٹنوں کے حساب سے بارود جھیل کر بھی زندہ ہیں۔ ان کی فکر زندہ ہے، ان کا نظریہ زندہ ہے، ان کا راستہ زندہ ہے، ان کا ہدف زندہ ہے، ان کا رہبر زندہ ہے۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيۡهِ‌ۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ قَضٰى نَحۡبَهٗ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡتَظِرُ‌ ۖ وَمَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِيۡلًا ۞...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: غزہ کی جانب رواں عالمی صمود فلوٹیلا، جس میں دنیا بھر سے 500 سے زائد کارکنان شریک ہیں، اس وقت 1000 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پہنچ چکی ہے، تقریباً 50 جہازوں پر مشتمل اس قافلے میں ادویات اور دیگر امدادی سامان موجود ہے، جس کا مقصد اسرائیل کی 18 سالہ غزہ ناکہ بندی کو توڑنا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلوٹیلا کے منتظمین کاکہنا ہےکہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈرون ہراسانی کے بعد 9 کشتیوں پر 12 دھماکے رپورٹ ہوئے، حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی،  اسرائیل جو بارہا اس مشن کو روکنے کی دھمکی دے چکا ہے،اس نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔اسپین سے تعلق رکھنے والی کارکن الیخاندرا مارٹینز نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں،  تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
    اسلام ٹائمز: وزارت انٹیلیجنس نے صیہونی ریاست کے جوہری سائنسدانوں، محقیقن اور ماہرین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں انسانی تباہی یعنی ایٹمی ہتھیاروں کے ایسے منصوبوں اور ان پر کام کرنیوالے امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ صہیونی حکومت انتہائی خفیہ رازوں کی تفصیلات نشر کیے جانے کیساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حساس ترین رازوں کا حصول دراصل صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک مراکز میں دراندازی کا نتیجہ ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے پہلی بار بیرون ملک کامیاب آپریشنز اور مقبوضہ فلسطین کے اندر سے خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی حساس معلومات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں آخری وقت پر تبدیلی کر دی گئی  ۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس فارم میں کسی قسم کی کوئی نئی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی گئی۔ بورڈ کے مطابق، ریٹرن فارم 7 جولائی 2025 کو ہی ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا تھا اور اس میں تمام معلومات بشمول صفحہ نمبر 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق کالم واضح طور پر شامل تھا۔ سوشل میڈیا پر افواہیں،...
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوئنکل سہیل اور سائبل سہیل نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سہیل سسٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوینکل سہیل اور...
    موسم سرما آنے سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی۔ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے جبکہ ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج...
    یمنی خودکش ڈرون تھا جو تقریباً 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے تمام اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے بچنے کے بعد مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو نشانہ بنانے کے بعد میں کامیاب ہوگیا۔ صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع نے اس حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بندرگاہ پر یمن کے ڈرون حملے کے ردعمل میں عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار نے اس کارروائی کو انتہائی اہم عسکری اور نفسیاتی جہت کا حامل قرار دیتے ہوئے اور اسے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے سمیت کسی بھی رسمی سیاسی معاہدے سے بالاتر قرار دیا ہے۔ عطوان نے اپنے تجزیے میں اس بات پر...
    بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اور امریکی ظلم و جبر کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے، ان حملوں میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنیوں نے غاصبوں کے غرور اور تکبر کو نیست و نابود کر دیا ہے اور اسرائیل کے دفاعی، فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ...
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں ذاتی آرا کے بجائے محض قانونی نکات پیش کیے جائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار اشبا کامران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے قانونی دلائل پیش کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کو وکیل پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے وہ مختلف نوعیت کا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سے الگ ہے۔ درخواست گزار نے اپنے...
    ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس نے اسرائیلی جوہری تنصیبات اور ماہرین کی ویڈیوز بھی نشر کیں، ساتھ ہی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں، جنہیں ایران اپنے خلاف اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹیجک جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا تھا، خفیہ معلومات لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی تھیں، جس کا ایرانی حکام نے تفصیلی جائزہ لیا اور اسے اس وقت تک منظرعام پر نہیں...
    ڈائریکٹر راشد ناریجو سمیت افسران کے گٹھ جوڑ کے سنگین الزامات ، تعمیراتی قوانین پامال پلاٹ نمبر TL21/1صدرمیں بلند عمارت تعمیر ،شہریوں کی سلامتی کو خطرہ، تحقیقات کا مطالبہ شہر کے تاریخی اور گنجان آباد علاقے صدر ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر بلند عمارتیں تعمیر کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ڈائریکٹر راشد ناریجو کی زیر قیادت اداروں کے افسران سے گٹھ جوڑ کرنے اور تعمیراتی قوانین کو مسلسل نظر انداز کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صدر ٹاؤن کے لیے مخصوص بلڈنگ قوانین کے تحت عمارتوں کی اونچائی اور فلور ایریا ریٹیو (FAR)پر واضح پابندیاں عائد ہیں،لیکن ڈائریکٹر راشد ناریجو کمپنی نے ان قوانین کی صریح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کا کیس، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں کہاگیا کہ ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 ء کی خلاف ورزی ہے، نیپرا بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکس وصولی کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت کے 29 مئی 2024ء کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق یوٹیلیٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے بارے میں تفصیلی بحث ضروری تھی، مئیر کراچی نے اس معاملے پر کمیٹیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-3 غزہ /تل ابیب /جنیوا /ایتھنز /دمشن /میڈرڈ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز) غزہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صہیونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں‘ ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 60 سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے‘قابض فوج مسلسل رہائشی عمارتیں تباہ کر رہی ہے۔ فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور فارورڈ محمد السطری کو قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار دی‘جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر حملوں میں کھانے کے انتظار میں کھڑے 8 بے بس افراد بھی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مارے گئے میجر کی شناخت...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیرقانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیرقانونی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ \ محمد علی فاروق) شہر قائد میں عوام کے محافظ خود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار بن گئے۔ اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹس نے پولیس کے اندر چھپی ایک ایسی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے جس نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات 50سے زائد ایس ایچ اوز اور130 سے زائد افسران اور اہلکار جرائم پیشہ سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث پائے گئے ہیں۔ ان “محافظوں” پر نہ صرف بھتا خوری، منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا سے رقوم بٹورنے بلکہ مساج سینٹرز، جوا خانوں اور قحبہ خانوں کی سرپرستی کرنے اور زمینوں پر قبضے جیسے بھیانک جرائم کے سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں۔...
    کراچی: نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعےآن لائن فراڈ اور جوئے کا دھندہ چلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ اور جوئے کا نیٹ ورک بےنقاب کیاگیا اور پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم ساگر کمار جوئے کی ویب سائٹس چلانے میں ملوث ہے اور سائبر اسپیس کے ذریعے آن لائن سٹہ بازی کرائی جاتی تھی۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے قبضے میں لیے گئے موبائل اور...
    لاہور: ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وہ این سی سی آئی اے کو مطلوب ہیں، ان پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والی ایک معروف رہنما کےخلاف نازیبا الفاظ کرنے کے دو مقدمات درج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خاتون فلک جاوید خان کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف ان مقدمات کی تفتیش پہلے سے جاری تھی اور انہیں قصور وار قرار دیا گیا تھا اور دونوں مقدمات میں وہ اشتہاری تھیںِ، انہیں گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے، فلک جاوید کو کل. نعیم وٹو...
    —فائل فوٹو  سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا،  ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
    اسلام آباد : جنگلی سور کو پکڑ کر گاڑی میں لے جانے کے الزام میں نامعلوم چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ای سیون میں جنگلی سور کو پکڑ کر گاڑی میں لے جانے کے الزام میں نامعلوم چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔یہ مقدمہ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ 2024 کی سیکشن 16 کے تحت درج کیا گیا ہے، جو جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور انہیں نجی قید میں رکھنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب حالیہ دنوں میں اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدانوں نے بالآخر سائبیریا میں اچانک نمودار ہونے والے ان پراسرار گڑھوں (GECs) کے بارے میں نئی تحقیق پیش کی ہے جنہوں نے ایک دہائی سے ماہرین کو الجھا رکھا تھا۔یہ گڑھے سب سے پہلے 2012 میں یمال اور گیدان کے علاقوں میں دریافت ہوئے تھے، جن کی گہرائی 164 فٹ تک ہے اور یہ زمین پھٹنے کے بعد مٹی و برف کو سیکڑوں فٹ بلندی پر اچھال دیتے ہیں۔ شروع میں ان کے بارے میں مختلف نظریات سامنے آئے تھے جیسے شہابِ ثاقب کا گرنا یا قدرتی گیس کے اچانک دھماکے، لیکن وہ وضاحتیں صرف سائبیریا کے محدود حصے میں ان کے نمودار ہونے کو پوری طرح نہیں سمجھا پاتی تھیں۔تازہ تحقیق، جو سائنس آف دی ٹوٹل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب کر دیا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مجسمے کے نیچے درج تحریر میں دونوں کی قریبی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق یہ کانسی کا مجسمہ اتوار کی شب تک وہاں موجود رہے گا تاہم مجسمہ ساز کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔
    فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج  کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 3 افراد شہید اور 15  زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت...
    غزہ کے محصورین کی امداد کے عزم سے رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹرمشتاق احمد خان نے گزشتہ شب مبینہ طور پر بیڑے میں شامل کشتیوں پر اسرائیلی ڈرون حملوں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ سینیٹر مشتاق کے مطابق گزشتہ رات 15 ڈرونز اور 10 حملوں سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو نشانہ بنایا گیا لیکن ان کا عزم توانا ہے اور وہ جھکیں گے نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ امدادی فلوٹیلا پر ڈرون حملے، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ’ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہیں گے، ان شاءاللہ، گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں میں سائبر حملوں اور ڈرون کی دراندازیوں نے فضائی سلامتی کے نظام کی کمزوریاں نمایاں کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈوں پر بد نظمی، پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار کوپن ہیگن اور اوسلو کے ایئرپورٹس پر ڈرونز کی موجودگی کے باعث پروازیں کئی گھنٹے معطل رہیں، جب کہ لندن کے ہیتھرو، برلن اور برسلز سمیت متعدد ایئرپورٹس کے چیک اِن سسٹمز پر رینسم ویئر حملہ کیا گیا۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور کسی ملک یا گروہ کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوئی، تاہم ماہرین اسے ’ہائبرڈ خطرات‘ کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ قرار دے رہے ہیں جو یورپی اہم ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔...
    سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل...
    سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی تصاویر کو ’ریٹرو ساڑھی‘ انداز میں تبدیل کروانے کے لیے ’Google Gemini Nano Banana‘ نامی اے آئی ٹول استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹول صارف کی اپلوڈ کی گئی تصویر کو روایتی بھارتی انداز میں ایک سیلفی میں بدل دیتا ہے، جسے خاص طور پر انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کو فالو کرنے کے لیے خواتین بڑی تعداد میں اس اے آئی ٹول کو استعمال کر رہی ہیں۔ پرائیویسی کے خدشات اس فیچر کے ساتھ...
    غزہ: غزہ کی جانب رواں صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا جا رہا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Global Sumud Flotilla (@globalsumudflotilla)   تھییاگو ایویلا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے ابھی ابھی دسویں دھماکے کی آواز سنی، وہ اب بھی ہمارے امن مشن پر حملے کر رہے ہیں۔ وہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی سیلز...
    کراچی: شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں جمشید کوارٹر کے علاقے سے آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو ویڈ (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر لیتا اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کرتا تھا جس کے بعد خریداروں کو منشیات کوریئر سروس کے ذریعے یا ذاتی طور پر سپلائی کی...
     یروشلم پوسٹ کے مطابق ناروے پولیس نے بتایا ہے کہ وہ وسطی اوسلو میں اسرائیلی سفارت خانے سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ہونے والے ایک دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی غاصب ریاست اسرائیل کیخلاف پوری دنیا میں عوامی سطح پر نفرت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی رات ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے۔ اوسلو کے علاقے پلسٹیڈ میں دھماکے کے بعد امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔۔ پولیس نے کہا کہ صورتحال غیر واضح ہے اور حکام کا جائے وقوعہ پر آپریشن جاری ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق ناروے پولیس نے بتایا ہے کہ وہ وسطی اوسلو میں اسرائیلی سفارت خانے...
    کراچی: شہر میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں دو دہشت گرد گروپس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے متعدد واقعات کے بعد پولیس حکام سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں کی تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے اور اہلکاروں پر حملوں میں دو مختلف گروپس کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 2 مختلف اقسام کے اسلحے کا استعمال ہوا ہے، ڈیفنس فیز ون میں پولیس اہلکار ثاقب اور ملیر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہونے...
     لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ نجی کارگو ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے مصر روانہ کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ...
    ڈی سی زیارت سلیم ترین کے مطابق ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں، بلکہ محبت اللہ سمالانی نامی شخص کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی نہیں ہے۔ لیویز فورس اسسٹنٹ کمشنر کی لاش تلاش کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین کا کہنا ہے کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ جو نوجوان محبت اللہ سمالانی کی ہے، جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی لاش کی بازیابی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرد آلو، کوسٹ اور ٹکری کے پہاڑی سلسلوں میں تلاش کے دوران...
    رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
    —علامتی تصویر اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کا کہنا ہے کہ خاتون ملازمہ سمیت کوہسار کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوہسار کے علاقے میں ایک گینگ کے کارندوں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو زدوکوب کیا، ملزمان نے 80 لاکھ روپے نقدی، سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ یہ بھی پڑھیے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب کے مطابق 5 رکنی گینگ کا تعلق راجن پور سے ہے، گھر کی ملازمہ بھی ملوث تھی، خاتون ملازمہ کو باقاعدہ اس گھر میں پلانٹ کیا گیا تھا۔ان...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بارنسلے میں پیدا ہونیو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) بھارت کے شہر کانپور میں اس ماہ کے اوائل میں بارہ ربیع الاول کے جلوس کے دوران ’آئی لو محمد‘ (مجھے پیغمبر اسلام محمد سے محبت ہے) کے نعرے پر پہلی بار تنازعہ شروع ہوا تھا، جو اب ملک کی کئی ریاستوں تک پھیل چکا ہے اور مسلمان پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ہی جلوس بھی نکال رہے ہیں۔ ریاست اتر پردیش میں پولیس نے اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے سبب ہی اب اس معاملے پر سیاسی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کی...
    چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
    گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔ بھینس کے مالک نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کُل اثاثہ تھی لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔ پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں، اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    کیلیفورنیا کے گوگل ہیڈکوارٹرز کے باہر ایم بی اے چائے والا کے بانی پرافُل بِلورے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں بلورے نے ایک تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو فرام گوگل ہیڈکوارٹرز گوگل پلیکس، ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس۔‘ تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اسے امریکی حکومت کی اچانک نئی پالیسی سے جوڑ دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایچ-1 بی ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 82 لاکھ پاکستانی روپے) کی بھاری فیس کا اعلان کیا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر مذاقاً یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اس فیصلے کے پیچھے ’وجہ‘ پرافُل بِلورے ہی ہیں۔ کچھ صارفین نے...
    سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس...
    ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل خار کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے نائب صدر ملک میر اعظم خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خزانہ موڑ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔  حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب ملک میر اعظم خان گھر کی جانب جا رہے تھے۔     پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے  عوامی نیشنل پارٹی نے اس قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    امریکا میں ایک شخص نے اپنی 40 ویں سالگرہ سے چند روز قبل کروڑوں روپے کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر کلنٹن کے شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ میں ایک اسٹور پر رکے اور ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔اگلے روز انہوں نے صبح ساڑھے تین بجے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جس میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر (3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ انعام جیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے احساسات کو کس طرح بیان کرنا ہے۔ انہوں نے یہ انعام بروقت جیتا ہے۔ وہ چند دنوں میں 40 برس کے...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا جس کے قبضے سے 21 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبرکے نام سے ہوئی، جس کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سہراب گوٹھ  سے عمل میں لائی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد ہونے والی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالر، 8000 سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم،7000 انڈونیشین روپیہ، 1000 یمنی ریال،...
    پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک سعودی معاہدے پر پی ٹی آئی اور ‎عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاس ہے۔ پاک سعودی معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے،ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دے،...
    اسلام ٹائمز: آج یہ کہنا بجا ہے کہ فلسطینیوں کی قربانی نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے، لیکن اس وقت اس کا مقصد صرف فلسطینیوں کو دبانا نہیں، بلکہ اپنی بقا اور قانونی و اخلاقی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔ فلسطینی عوام کی مظلومیت اور شہداء کا خون عالمی سطح پر اسرائیل کی بنیادوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، اور آنے والے مستقبل میں اس کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، اور آنے والے وقتوں میں دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتے ہیں۔ کربلا فلسطین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور حال ہی میں پرتگال سمیت کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو ’نمائشی اقدامات‘ قرار دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق یہ اعلانات خطے میں حقیقی امن کی ضمانت نہیں بن سکتے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیحات میں ’’سنجیدہ سفارت کاری‘‘ کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنا، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن و ترقی صرف اس صورت ممکن ہے جب حماس کو اس عمل کا حصہ نہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے برخلاف بجلی کے بلوں کے ذریعے بجلی ڈیوٹی کی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایک سمری بھی وفاق کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں صوبائی ڈیوٹی شامل نہیں کی جائے گی۔ تاہم، پنجاب حکومت نے اس فیصلے کو مالی اور انتظامی طور پر غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ Currency Exchange Rate Monday September  22, 2025 پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ متبادل نظام سے ڈیوٹی کی مؤثر وصولی ممکن نہیں ہوگی اور اس سے صوبے کو بھاری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے...
    18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے 11 بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔  شہریوں نے ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے کا بھرپور لطف اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے فضا میں خوشگواریت اور تازگی پھیل گئی۔صدر، ایم اے جناح روڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے سبب شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 77 فیصد...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی:...
    اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی مرتبہ کھل کر انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک نہایت معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں اور اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں...
    چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔ تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 20 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان میں سے صرف 10 ہزار نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی، چاندی کا بھاؤ بھی گرگیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں جیولرز اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، تاہم تمام شعبوں کو ٹیکس نظام میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی اصل آمدنی چھپا کر ٹیکس سے بچنے کی...
    دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ،70 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز،6 لاکھ سے زائد شہری محصور اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے، جن میں 91 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں سے 70 افراد صرف غزہ سٹی میں مارے گئے۔فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق، الصبرہ محلے میں دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز ہو گئی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 20 ٹاور بلاکس تباہ کیے گئے جبکہ اندازاً...
    کراچی: کراچی میں پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں کے دوران  ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  سرجانی ٹاؤن اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے پستولیں ، رائفل ، وائرلیس سیٹ ، موبائل فونز نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عابد ولد...
    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی کی رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر، کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل نیں لائی گئی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو...
    دُرِ شہوار:  میٹرو ون نیوز کے سینئر اینکر امتیاز میر پر ملیر کے علاقے کالا بورڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائرنگ کے محرکات جلد از جلد سامنے لائے جائیں۔ ...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ملک اور بیرون ممالک سے 3 ہزار سے زائد یاتری پہنچ چکے۔ عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ دربار صاحب میں یاتریوں نے عبادت کی اور بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور مقدسات کی زیارت کی۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا، جس میں مرکزی گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ یاتریوں نے ہفتہ کی رات کرتار پور میں ہی قیام کیا۔ گزشتہ صبح انہیں حلوہ پوری‘ پراٹھا چنے اور چائے سے ناشتہ کرایا گیا۔ دوپہر کو بابا گورو نانک کے کھیتوں سے تیار شدہ چاول‘ روٹی اورکڑی پکوڑا سے تواضع...
    نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے ضلع نارووال میں بہت نقصان ہوا۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا۔ ہمارا مشن تعلیم، تعلیم اور صرف تعلیم ہے۔ نارووال کے گاؤں دودھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارت کو بتا دیا کہ تم جتنے مرضی جہاز اکٹھے کر لو، پاکستانی قوم تمہیں شکست دینا جانتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہمیں نقصان کرنے والے کیڑوں سے اور جانوروں سے اپنی فصل کو بچانا ہے۔ یہ کیڑے ہماری ترقی پہ حملہ آور ہوں گے، انہیں تلف کرنے والے سپرے استعمال کیے جائیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) غزہ سٹی اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔دو ہفتوں میں تقریباً 20 ٹاور بلاکس تباہ کیے گئے ہیں۔اسرائیل سے جنگ میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اسرائیلی حملوں میں شدت آنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ او آئی سی اور یورپی یونین کی تنظیمیں فوری طور پر اسرائیل کو اس جنگ بندی کے لیے پابند کریں۔تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر سندھ ہوٹل کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں چالیس سالہ اسماعیل کو نشانہ بنایا گیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔  مقتول کے اہل...
    ایف آئی اے  کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون...
    سٹی 42 : راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث مزید 16 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔  سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی  کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔  ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ 14 ملازمین پر ایک ماہ کی تنخواہ جرمانہ کر دی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ناقص کارکردگی پر 500 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے...
    لاہور: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی میں بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل برانچ لاہور نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔ ملزم نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں بجرم 324-PPC مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی میں ہراسمنٹ ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم افغانی گروہ کے پانچ  ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے پانچ عدد پستول اور آئس برامد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان ، محمد ابراہیم  خوشحال اور عین الحق  کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کےخلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گروہ نے کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ عام طور پر گھروں میں کھایا جانے والا لوبیہ (Kidney Beans/Black-eyed Beans) محض ذائقے دار غذا ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے ایک قدرتی خزانہ ہے جسے روزمرہ خوراک میں شامل کرنے سے کئی بیماریوں سے بچاؤ اور جسمانی توانائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ لوبیہ پروٹین، فائبر، آئرن، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم اجزاء سے بھرپور ہے، جو انسانی جسم کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ کئی امراض کے خلاف ڈھال کا کام کرتے ہیں،  سب سے اہم یہ کہ لوبیہ گوشت کا بہترین متبادل مانا جاتا ہے اور کم لاگت میں بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے۔ماہرین صحت  نے...
    ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکامی کا شکار ہوگئی تھی جس کے باعث بھارت نے میچ باآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ روایتی حریفوں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 11 میں بھارت فاتح رہا ہے۔ پاکستان کو صرف تین میچز میں ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969642751382687998 خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع...
    تقریباً 2 سال کی وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے بعد بھی فلسطینی مزاحمت کیجانب سے غزہ کے اردگرد واقع غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام ٹائمز۔فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب مغرب میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں؛ اشدود اور عسقلان کی جانب کم از کم 3 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونیوں کی جانب سے شائع شدہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فائر کرده راکٹوں میں سے کم از کم ایک، اسرائیلی دفاعی نظام سے کامیابی کے ساتھ گزر کر اشدود کے قریب واقع "نیتسان" نامی علاقے کے ساتھ جا ٹکرایا ہے۔ اس بارے اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر...
    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نےسڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم...
    کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کرپشن، مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 16 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر 14 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق نے موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ...
    لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔ اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت...
    اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے، جن میں 87 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں سے 70 افراد صرف غزہ سٹی میں مارے گئے۔ فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق، الــصبرہ محلے میں دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب آسٹریلیا، بیلجیم، برطانیہ اور کینیڈا سمیت 10 ممالک پیر کو باضابطہ طور پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، جس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے پہلے بڑی سیاسی ہلچل متوقع ہے۔ اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز ہو گئی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ...