Daily Mumtaz:
2025-11-08@12:11:29 GMT

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا، فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت اور ایئر کوآلٹی انڈیکس 251 ریکارڈ ہوا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 151 سے 200 انڈیکس مضر صحت ہوتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس کو خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

— فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز میں تنازع کے سبب آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے330، پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے257 بھی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق آج صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی کے 302 کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، پرواز دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 12:30 بجے شیڈول کی گئی،  جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر کے سبب دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی دوپہر 1بجے کی پرواز پی کے 310 شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 دوپہر 2 بجے کے بجائے تاخیر کے سبب شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 دو گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے شیڈول کردی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 تین گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات ساڑھے12 بجے شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شام 5 بجے کی پرواز پی کے305 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے ابوظبی کی صبح 11 بجے جانے والی پرواز پی کے217 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے قومی ایئر لائن کی 40 پروازیں منسوخ جبکہ 100 سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
  • حامد رضا کی گرفتاری پر چیئر مین پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
  • کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ
  • فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز
  • ’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟
  • اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ہونے کا انکشاف
  • کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ریکارڈ