خوبرو اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل؛ ایک بار پھر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟"
یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز، رقص کی ویڈیوز اور فیشن کے باعث کئی بار تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔
تاہم وہ اکثر اپنی پوسٹس اور بیانات میں تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے فن اور خودمختاری کا دفاع کرتی نظر آئی ہیں۔
مہر بانو کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ان کے کرداروں کو کافی شہرت بھی ملی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’’موٹی لڑکیوں کے رشتے کیوں نہیں ملتے؟‘‘ مسز خان کے سخت الفاظ پر صارفین برہم
رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں ہیں۔
مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں۔ ان کی صاف گوئی بعض اوقات شدید تنقید کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں مدعو ہونے پر جب ان سے جسمانی وزن پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’موٹی‘ لڑکیوں سے متعلق نہایت سخت رائے کا اظہار کیا۔
مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی لڑکیاں ’’اِن‘‘ ہیں، پھر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اُنہوں نے موٹی لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسز خان نے کہا کہ وہ اکثر ایسی موٹی لڑکیوں سے ڈیل کرتی ہیں جنہیں بار بار رشتہ بازار میں رد کردیا جاتا ہے۔ ان کے بقول یہ لڑکیاں چاہے جتنا بھی خود کو سنوار لیں، ان پر کوئی فیشن نہیں جچتا۔ ان کے مطابق ان لڑکیوں کو بار بار کے انکار کے بعد مایوسی ہوتی ہے اور وہ مزید کھانا کھانے لگتی ہیں، یوں ایک منفی سلسلہ چل پڑتا ہے۔
تاہم مسز خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسی موٹی لڑکیوں کے پاس اچھی نوکری ہو تو اکثر مرد انہیں قبول کرلیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مسز خان کے ان بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خیالات نہ صرف خواتین کی تضحیک ہیں بلکہ معاشرے میں جسمانی ساخت کی بنیاد پر امتیاز کو مزید فروغ دیتے ہیں۔