اداکارہ درفشاں سلیم کا وزن اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں بطور "اوور ویٹ" اداکارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور دلکش شخصیت کی بدولت پہچان بنانے والی درفشاں کئی کامیاب ڈراموں جیسے دلربا، بھڑاس، پردیس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی اور عشق مرشد میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں اضافی وزن کے ساتھ کام کرنا کیسا رہا تو انہوں نے صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے جسمانی خدوخال یا وزن کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار نہیں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر نہ تو انتہائی مشکل تھا اور نہ ہی بہت آسان، لیکن انہوں نے ابتدا سے ہی فیصلہ کیا ہوا تھا کہ خود کو بدلے بغیر آگے بڑھنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "فٹ" ہونے کا مطلب صرف دبلا پتلا ہونا نہیں بلکہ صحت مند ہونا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور وہ خود کو اسی طرح قبول کرتی ہیں۔ درفشاں نے یہ بھی واضح کیا کہ وزن کو بار بار کم یا زیادہ کرنا نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ یہ ان کے طرزِ زندگی کا حصہ بھی نہیں بن سکتا۔ اداکارہ کے اس دوٹوک مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کی خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روس اور چین بھی ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے علاوہ روس اور چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے پروگرام 60 منٹسکو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس تجربات کر رہا ہے، چین بھی کر رہا ہے، لیکن اس پر بات نہیں کی جاتی۔
یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب میزبان نورا اوڈونیل نے کہا کہ صرف شمالی کوریا ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے 3 روز قبل امریکی فوج کو 30 سال بعد دوبارہ ایٹمی تجربات بحال کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: نائیجیریا نے عیسائیوں کا قتل عام نہ روکا تو فوجی کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ممالک تجربات کر رہے ہیں۔ ہم واحد ملک ہیں جو تجربات نہیں کرتے اور میں نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک ہوں جو ایسا نہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہمیشہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ممالک اپنے تجربات کہاں کرتے ہیں۔
‘زبردست ایٹمی طاقت’ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کا تجربہ ضروری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں۔ ان کے بقول، کیا یہ بات سمجھ میں نہیں آتی؟ آپ ایٹمی ہتھیار بناتے ہیں مگر ان کا تجربہ نہیں کرتے تو آپ کیسے جانیں گے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں؟
یہ بھی پڑھیے: ’حالیہ ہتھیاروں کے تجربات ایٹمی نہیں‘ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات کے اعلان پر روس کا رد عمل
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ‘زبردست ایٹمی طاقت’ موجود ہے، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔ روس دوسرے نمبر پر ہے، چین کافی پیچھے ہے، مگر پانچ سال میں وہ برابر ہو جائے گا۔ وہ تیزی سے ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں، اور ہمیں اس کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتے ہیں۔ روس کے پاس بھی بہت سے ہیں، اور چین کے پاس بھی جلد بہت زیادہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایٹمی ہتھیار جنگ جوہری طاقت چین ڈونلڈ ٹرمپ روس