اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔
حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔
ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Ayesha Aamir (@mahamaaamir)
 واضح رہے کہ ماہم عامر ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ بعد ازاں وہ مختلف ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہوئیں اور متعدد کامیاب پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ بھی ہیں، اور دونوں کو ایک خوبصورت اور پسندیدہ جوڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہم عامر
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔