بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے ممبئی کے پالی ہِل، بندرا ویسٹ میں چار شاندار اپارٹمنٹس کرائے پر لیے ہوئے ہیں، جن کا ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ہے۔ یہ ایک عارضی انتظام ہے کیونکہ جہاں عامر خان کے متعدد فلیٹس ہیں، وہاں کی عمارت کی تعمیر نو شروع ہونے والی ہے۔ یہ تفصیلات پراپرٹی دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جو Zapkey.

com نے شیئر کیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عامر خان کے پاس ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تقریباً 12 فلیٹس ہیں۔ چونکہ اس عمارت کی تعمیر نو کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر یہاں منتقل ہونا پڑے گا، نئی عمارت کے سامنے سمندر کا منظر ہوگا اور اس کی قیمتیں 1 لاکھ  بھارتی روپے فی مربع فٹ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، جبکہ بعض فلیٹس کی قیمت 100 کروڑ تک جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟

یہ کرایہ داری معاہدہ  5 سال کے لیے ہے، جو مئی 2025 سے شروع ہو کر مئی 2030 تک جاری رہے گا۔ اس میں 45 ماہ کا لاک ان پیریڈ ہے۔ معاہدہ 20 مئی 2025 کو باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق، عامر خان نے 4 لاکھ سے زیادہ اسٹامپ ڈیوٹی اور 2,000 رجسٹریشن چارجز ادا کیے ہیں۔ ان چار فلیٹس کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 1.46 کروڑ سے زیادہ ہے، اور ہر سال کرایہ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

یہ اپارٹمنٹس ایک ہائی اینڈ عمارت ولنومونا میں ہیں، جو پوجا کاسا سے صرف 750 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو اس وقت شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کا عارضی گھر ہے جبکہ ان کے مشہور بنگلہ ’منت‘ میں اس وقت مرمت کا کام جاری ہے۔ باندرا ویسٹ بالی ووڈ ستاروں کے لیے ہمیشہ پسندیدہ مقام رہا ہے۔ عامر خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ، یہاں سلمان خان، جاوید اختر، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرتِ سنن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور ریکھا بھی رہتے ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اسی علاقے میں اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ عامر خان کو آخری بار فلم ’ستارے زمین پر‘ میں دیکھا گیا تھا، جو بھارتی باکس آفس پر 165 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنہ نے کی تھی اور اس میں عامر خان کی تین سال بعد واپسی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، عامر خان اب دادرشاہ فالحے بھارتی سنیما کے بانی کی بایوپک میں کام کرنے والے ہیں، جس کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی کریں گے۔ عامر خان 2025 میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میں چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کریں گے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ’لاہور 1947‘ کے نام سے ایک فلم پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں سنی دیول اہم کردار میں ہوں گے اور اس کی ہدایت کاری راجکمار سانتوشی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں ستارے زمین پر عامر خان ۔ عامر خان فلیٹس عامر خان فلیٹس کرایہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں ستارے زمین پر عامر خان فلیٹس عامر خان فلیٹس کرایہ بالی ووڈ خان کے کے لیے

پڑھیں:

کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔

واقعہ کیا ہے؟

یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایئرلائن کے عملے نے آرمی افسر سے اپنے اضافی سامان کی ادائیگی کے لیے کہا۔

(جاری ہے)

فوجی افسر 16 کلو کیبن کا سامان لے کر جا رہے تھے، جبکہ اجازت صرف سات کلوگرام کی ہے۔

ان سے اضافی چارجز ادا کرنے کو کہا گیا، جس سے انہوں نے انکار کر دیا اور سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بورڈنگ مکمل کیے بغیر زبردستی ایرو برج میں داخل ہو ئے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایک سکیورٹی اہلکار انہیں واپس لایا اور پھر وہ گیٹ پر جارحانہ ہو گئے، اور اسپائس جیٹ کے عملے کے چار ارکان پر حملہ کر دیا۔

سری نگر کے ایئر پورٹ پر ہونے والا یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گیا، جس میں مذکورہ بھارتی فوجی افسر کو ایئر لائن کے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز سے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکا ہے۔ 'قاتلانہ حملہ'

ایئرلائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوجی افسر نے، "ہمارے عملے کے ارکان پر گھونسوں، بار بار لاتوں سے شدید حملہ کیا، اور قطار بنانے کے لیے جو اسٹینڈ استعمال ہوتا ہے، اسے مارنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا۔"

اس میں مزید کہا گیا کہ ایک ملازم بے ہوش ہو کر گر گیا، تاہم اسے مسلسل لات ماری گئی۔

"ایک اور ملازم نے اپنے ساتھی کی مدد کرنے کی کوشش کی، جس پر اتنے زور سے مار لگی کہ جبڑا فریکچر ہونے کے ساتھ ہی چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔"

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس کے زمینی عملے پر ہونے والے پرتشدد حملے میں ایک ملزم کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے، جبکہ دوسرے کے جبڑے اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ طبی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کی دیکھ بھال کی اور انہیں خصوصی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

فوج کی تعاون کی یقین دہانی

اسپائس جیٹ نے شہری ہوا بازی کی وزارت کو خط لکھا ہے، جس میں "قاتلانہ حملے" پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایئرلائن کے بیان میں کہا گیا، "ہم اپنے ملازمین کے خلاف تشدد کے کسی بھی عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے کو مکمل قانونی اور ضابطہ کار انجام تک پہنچائیں گے۔"

ایئر لائن نے اصولوں کے مطابق مذکورہ شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

ادھر بھارتی فوج نے اتوار کی شام کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا، "26 جولائی کو سری نگر کے ہوائی اڈے پر ایک آرمی اہلکار اور ایئر لائن کے عملے کے درمیان مبینہ جھگڑے کا معاملہ بھارتی فوج کی نوٹس میں آیا ہے۔ بھارتی فوج نظم و ضبط اور طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔

"

فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ "مقدمہ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون" کرے گی۔

اسپائس جیٹ نے شہری ہوا بازی کی وزارت کو خط لکھ کر اپنے عملے پر ہونے والے "قاتلانہ حملے" سے آگاہ کیا ہے اور مسافر کے خلاف مناسب کارروائی کی درخواست کی ہے۔ ایئرلائن نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایئرپورٹ حکام سے حاصل کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ "جب اضافی سامان کے بارے میں مسافر کو شائستگی سے مطلع کیا گیا اور چارجز ادا کرنے کے لیے کہا گیا، تو مسافر نے انکار کر دیا اور بورڈنگ کے عمل کو مکمل کیے بغیر ہی زبردستی ایرو برج میں داخل ہو گیا، جو ایوی ایشن سکیورٹی پروٹوکول کی واضح خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان
  • دی ہنڈریڈ لیگ: محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کیساتھ معاہدہ
  • احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا
  •   ماہانہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کومفت سولرسسٹم ملے گا؟
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • خیال رکھنا…
  • معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
  • معروف بھارتی اداکار کی پُراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد