پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ نادیہ خان کو ذاتی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر اس طرح کی رائے عام کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کئی افراد نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نادیہ خان دراصل خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ ڈراموں کو ذاتی رنجش یا حسد کی بنیاد پر نشانہ بناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد تبصرے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ نادیہ کا رویہ جانبدارانہ ہے اور ان کے الفاظ نے مداحوں کے دل آزاری کی ہے۔ دوسری جانب کچھ شائقین اور ناقدین نے نادیہ خان کے محدود اداکاری تجربے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور مشورہ دیا کہ انہیں لیجنڈری اداکاراؤں کی کارکردگی پر ایسی رائے دینے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ اس معاملے کے برعکس، سینئر فنکارائیں مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے اسی ڈرامے پر متوازن اور تعمیری رائے دی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا اور اسے ایک ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا۔ نادیہ خان کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی وضاحت یا معافی سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظرِ ثانی کریں اور شوبز انڈسٹری میں ایک مثبت ماحول قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نادیہ خان

پڑھیں:

میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی:

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن اور ریڈ لائن منصوبوں میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں پی آئی ڈی سی ایل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخ دی جائے،  کراچی کی سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھوں کی خراب اور منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت سے کے ایم سی کو مطمئن کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2017 کا این او سی اب تک مکمل نہیں ہوا، کراچی کے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی قیادت کو منصوبوں کی تکمیل میں شامل کیا جائے، مسائل کی وجہ سے شہر کی صورتحال خراب ہوتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں گرین لائن پر ناگن چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا رہا۔ اس وقت عوام کو یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی وجہ سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • چاہ بہار پورٹ پابندی: بھارت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟
  • چین کی ’’جدت طرازی کی صلاحیت‘‘ دنیا کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے ، چینی میڈیا
  • ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا
  • اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود
  • والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس
  • غزہ: بھوکے اور پیاسے لوگوں کو اسرائیلی بمباری اور جبری انخلاء کا سامنا
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا