فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پیرس:فرانس میں چینی سفارت خانے کے زیراہتمام فرانسیسی دوست مارکس ڈریٹس کی جانب سے جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر چین کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مارکس نے اپنے آنجہانی نانا راجر پیئر لارنس کی جانب سے جمع کی گئی 618 تاریخی تصاویر شنگھائی سونگ حو اینٹی جاپانی وار میموریل ہال کو عطیہ کی ہیں۔یہ تصاویر چین پر جاپانی جارحیت کے دوران بے رحمی سے عام شہریوں کے قتل عام کے سنگین جرائم کی دستاویزی شہادت ہیں،جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ پر تحقیق کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں مارکس نے کہا کہ یہ تصاویر نہ صرف اُن کے خاندان کا ورثہ ہیں، بلکہ تاریخ کا ایک اہم ریکارڈ بھی ہیں۔ امید ہے کہ ان تصاویر کے عطیہ سے مغربی ممالک بالخصوص نوجوان نسل کو اس تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
Post Views: 7.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔