چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور:
چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نازیبا حرکات
پڑھیں:
کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔