بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ خط لکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس خط میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں جو اپریل میں ہونا تھے۔

محمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کا تعین کرے گا لیکن اپنی اس تقریر کے بعد وہ "انتقال اقتدار" کے سب سے اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

عبوری سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ہم آزاد، شفاف اور پرامن انتخابات کروا سکیں تاکہ تمام شہری 'نئے بنگلا دیش' کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سربراہ محمد یونس کے اس خطاب کے موقع پر بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما بھی موجود تھے جہاں انھوں نے قومی اتحاد، جمہوری اصلاحات اور جامع حکمرانی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عبوری سربراہ محمد یونس نے اپریل 2026 میں انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی، تاہم بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور دیگر جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ الیکشن رمضان سے پہلے فروری میں ہوں۔

طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والے گروپ نے ایک سیاسی جماعت، نیشنل سٹیزن پارٹی بنائی ہے جو ملک میں فوری انتخابات کے لیے مہم چلا رہی تھی۔

بی این پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا، جو حسینہ کی سخت سیاسی حریف ہیں وہ یہی مطالبہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ طویل طلبا احتجاج کے نتیجے میں گزشتہ برس 5 اگست کو وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنا طویل آمرانہ اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد یونس نے

پڑھیں:

غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ

پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے نوجوان طلبا کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پتریاٹہ کی سیر کروائی گئی۔طلبہ کا ٹی ڈی سی پی ریزارٹ پتریاٹہ میں خیر مقدم کیا گیا۔ طلباء نے چئیر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے طلباء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا غزہ سے آنے والے دیگر طلبا کو بھی محکمہ سیاحت سیر و سیاحت کی مزید سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش میں کا عام انتخابات کا اعلان
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
  • نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما رئیس آف چکوال چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے۔ 
  • پرامن احتجاج حق لیکن ریاستی املاک جلانا قابلِ مذمت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
  • شیخ حسینہ کا پرتعیش محل انقلاب میوزیم میں تبدیل
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ
  • بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
  • روس نے کینسر کی ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا