صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات خطے کے امن وا ستحکام کیلئے اہم ہیں،یورپی یونین پاکستان کی سرمایہ کاری و تجارتی شراکت دار ہے،صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،تجارت، ماحولیات اور علاقائی امن جیسے اہداف شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔
یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
صدر مملکت نے سبکدوش یورپی یونین وفد کی سربراہ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
دہشت گردی: چین کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے، زرداری: زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند، چینی عہدیدار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکرٹری چن شیائو جیانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اْرمچی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیائو جیانگ سے ملاقات کی جہاں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ چن شیائو جیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔ کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیاؤ جیانگ نے کہا کہ سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آٹھ سسٹر سٹی معاہدے ہیں جن میں اْرمچی اور پشاور بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یک جہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔