زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات کزن شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
اویس کیانی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک، بروقت کارڈیالوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے پر بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا، شاہد خاقان عباسی اب خطرے سے باہر ہیں۔
شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، سابق وزیراعظم اب ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
 
 
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق