شہر قائد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانیے کے میدان میں تاریخی کامیابی اس یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ شہر قائد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس سال یوم آزادی کو بھارت کے خلاف جنگ میں جیت کے جشن کے طور پر منایا جائے، ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانیے کے میدان میں تاریخی کامیابی اس یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کرے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری یوم آزادی

پڑھیں:

ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے۔کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، اسی طرح پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیانیے کی جنگ میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار رہا جب کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے  اپنا بہترین کردار ادا کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، دہشتگرد ہمارے دشمن مل کر کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ، پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  آج بھی آزادیٔ صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں ، امید ہے کہ  وفاقی حکومت صحافی برادری کی قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی لیاری کراچی کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ جیتنے پر مبارکباد
  • بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے مکیش کمار کی ملاقات، گاڑیوں پر سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں توسیع
  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ جیتنے پر مبارکباد
  • پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ملک بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے، آصفہ بھٹو
  • ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول
  • ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار، فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول