بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں نے کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق صدر پی پی بلوچستان سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات پی پی بلوچستان ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجودتھے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کی جانب سے اعتماد پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں مضبوط سیاسی انفرااسٹرکچر ناگزیر ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کو اجاگر کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی پی بلوچستان بلاول بھٹو
پڑھیں:
ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے۔کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، اسی طرح پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیانیے کی جنگ میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار رہا جب کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، دہشتگرد ہمارے دشمن مل کر کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ، پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی آزادیٔ صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں ، امید ہے کہ وفاقی حکومت صحافی برادری کی قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گی ۔