2025-09-28@07:49:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4157

«عالمی ایجنسی»:

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران تمام افزودوہ یورینیم حوالے کرے تاہم ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ ہفتے کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکا کی جانب سے ایران سے اس کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی۔ امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول۔: ترک صدر طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ ترک صدر طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے نسل کش ٹولے کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ترک صدر نے کہا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا...
    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) روایتی طب فورم میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) پویلین میں ہدایت دی گئی کہ ’’اپنا چہرہ آلے کی طرف کریں اور زبان باہر نکالیں‘‘۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طالبعلم عبداللہ حسیب ایک کیپسول نما آلے کے سامنے جھکے جہاں چمکتی ہوئی روشنیوں نے اشارہ دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام ان کے چہرے اور زبان کے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہا ہے۔ یہ ان کا ٹی سی ایم اور اے آئی کا پہلا عملی تجربہ تھا۔ حسیب نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ تو بالکل سائنس فکشن فلم جیسا ہے!۔ وہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی نان چھانگ یونیورسٹی کے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ طالبعلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی میزبانی میں منعقد ہونے والے چوتھے 4 فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاکستان، چین، ایران اور روس نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ چاروں ممالک افغانستان کو ایک آزاد، متحد، خودمختار اور پُرامن ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرے کا قیام پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف افغانستان...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی اور طلباء نے انکا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا جبکہ طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء و طالبات  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔  طلباء کا مزید کہنا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے وفد اور پاکستان کے حکام کے درمیان پاور سیکٹر کے گردشی قرضے اور معاشی اصلاحات پر اہم مذاکرات ہوئے، اجلاس میں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کسی قسم کا نیا اضافہ (زیرو اِن فلو)نہ ہونے دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے 3سے 6سالہ منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت بتدریج بہتری لائی جائے گی۔ حکام نے آگاہ کیا کہ بینکوں سے 1.2ٹریلین روپے کی ڈیل کے نتیجے میں گردشی قرضہ کم ہوکر 400ارب...
    ---فائل فوٹو  دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
      250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74 کھرب روپے اکٹھے کیے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح 10.5 فیصد کا ہدف نہ مل سکا دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیٔر کردیا ، آئی ایم ایف کو این ایف سی کی تشکیل نو اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا،ذرائع وزارت خزانہ آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیٔر کردیا جبکہ...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران پر پابندیوں کی بحالی کو...
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ملاقات میں شہباز شریف اور گوتریس نے کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے، ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالیات، بھارت کی انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے اعلان، کشمیر تنازع اور پاکستان میں بیرونی سرپرستی والے دہشت گردانہ اقدامات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی ریاست کے لیے حمایت وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی خواہشات...
    حکومت کی آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنےکی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کےمقررہ ہدف سے پہلےہی ختم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،عالمی مالیاتی ادارے نےتوانائی شعبےمیں گردشی قرضے کےان فلو کےجلد خاتمےکامطالبہ کردیا،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں سےبجٹ سرپلس اہداف میں کمی کی وجوہات مانگ لیں،لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز...
    افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع یہ ایئربیس دارالحکومت کابل سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل گئی تھیں اور بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس، پاکستان، چین اور ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں کسی ملٹری ایئر بیس کے حق میں نہیں، افغانستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر...
    اسلام آباد+  لاہور (خصوصی نامہ نگاران+ لیڈی رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی شعور، نوجوان نسل کی تربیت اور افواجِ پاکستان کی خدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جامعہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور "پاکستان زندہ باد" اور "پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ" کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ جامعہ، علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں قومی شعور کی بیداری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو ملکی ذمہ داریوں کا شعور دینا...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو غیر قانونی قرار دے، انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے سفارتکاری میں غداری کی اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسے دفن کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔ سلامتی کونسل نے چین اور روس کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد مسترد کردی۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد مسترد کیے جانے کا مطلب ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں آج شام سے دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 9 ...
    لاہور: پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-24  نیویارک (مانیٹرنگ دیسک) روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے 15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گلبرگ میں پرائیویٹ شہری کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار پر تشدد کیا اور تھانے لے گئے، کئی گھنٹے حبس بے بس میں رکھنے کے بعد ایس ایچ او گلبرگ نے رہائی کے عوض1 کروڑ روپے طلب کیے۔ ایس ایچ او نے رقم کی عدم ادائیگی پر جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے درخواست گزار پر  شدید دباؤ ڈال کر5 لاکھ روپے کیش جبکہ 55 لاکھ روپے کے6 چیک لے لیے۔ درخواست گزار نے رہائی کے بعد پولیس افسران کے خلاف عدالت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں درخواست کے بعد ایس ایچ او اور دیگر پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ ڈکیتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہری محمد خان نے فیروزآباد تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ شاہ لطیف پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر واقع ان کے کار شوروم پر چھاپے کی آڑ میں بھاری رقم، زیورات اور اہم دستاویزات لوٹ لیے۔ درخواست گزار محمد خان کے مطابق واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب شاہ لطیف تھانے کی موبائل ان کے بیٹے وزیر کو گرفتار کرکے لے گئی۔ پولیس موبائل کے ساتھ ایک سفید گاڑی بھی موجود تھی جس پر نمبر پلیٹ نصب نہیں تھی۔ گرفتاری کے بعد سادہ لباس اہلکار شوروم میں داخل ہوئے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں 27 ستمبر 2025ء کو کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن برائے سال 2025-26 کیلیے بزنس مین پینل نے صدراتی امیدواریحییٰ محمد کی سربراہی میں انتخابی مہم کا آغازکردیا۔اس انتخابی مہم میں یحییٰ محمد نے زور دیا کہ تمام اختلافات کو ختم کرکے ہم سب کو ایک ہونا چاہیے تاکہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہوسکیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے مسائل کے حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اس سال آپ کا ووٹ بزنس مین پینل کیلییہونا چاہیے تاکہ آپ کے مسائل حل ہوسکیں۔ زاہد بشیر چودھری سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلییامیدوار ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کردیا جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو این ایف سی کی تشکیل نو اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ نئے این ایف سی کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔ ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ سے کرتے ہوئے کیا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم  نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرے اور فلسطین کو آزادی اور حقِ خود ارادیت دلائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس پر جنرل اسمبلی کا ایوان “پاکستان زندہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک...
    روس، چین، پاکستان اور ایران نے افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے اپنی چوتھی چار فریقی میٹنگ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر منعقد کی۔ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جو دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک ہو۔مشترکہ بیان میں افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور داعش،...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اہم چار فریقی ملاقات کی۔ یہ اجلاس روس کی میزبانی میں ہوا، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی، انسانی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔  چاروں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد، پرامن اور دہشت گردی سے پاک ملک کے طور پر دیکھنا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ اعلامیہ میں افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں 38 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز کام کر رہے ہیں، جو فضائی آلودگی کے معیار کی نگرانی کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے ہدایت دی کہ ان مانیٹرز کی تعداد بڑھا کر 41 کی جائے اور رپورٹ ہر 8 گھنٹے بعد جاری کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسموگ کنٹرول کے لیے 12 ڈرون اسکواڈز اور 8 ای اسکواڈز بھی کام کر رہے ہیں، جب کہ موٹرویز کے اطراف 3 کلومیٹر کا علاقہ اسموگ فری رکھنے کا منصوبہ مکمل ہو چکا...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق    وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ  5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا    ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی...
    امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل نے مقبوضہ فلسطین میں اس نے فوج کے سابق چیف آف اسٹاف ہرزلیہ حلوی اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گورنر جیسی شخصیات سے معلومات اکٹھی کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے ایما پر کارروائی کرتے ہوئے صیہونی نژاد امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل 24 کی ویب سائٹ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ پیرل نامی یہودی، جو مراکش میں مقیم تھا، جولائی 2025 میں ایرانی خفیہ ایجنسی کی ہدایت پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا...
    شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء تھے، شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا، طلبہ سے خطاب اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آمد پر طلبا اور انتظامیہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے...
    اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔ ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔ کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا،جس پر آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے،آئی ایم ایف نےگزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی،سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ ایف بی آرحکام نے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دی کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے...
     ویب ڈیسک :پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کر دیا۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی، سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات کو ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں کہا کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) دنیا کی تقریباً نصف آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور اقوام متحدہ مسلسل زور دے رہا ہے کہ منصفانہ، مساوی اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے نوجوانوں کا فیصلہ سازی میں کردار نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے کہا ہے نوجوانوں کی شمولیت کا مطلب صرف یہ نہیں کہ انہیں اجلاسوں میں بلایا جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے تجربات اور مہارت کو حقیقی معنوں میں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ Tweet URL انہوں نے یہ بات عالمی یوتھ ایکشن پروگرام کی 30ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-5-6 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جے یو آئی کا سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کے صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے سندھ ایمپلائز الائنس کے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے فوری طور پر ان مطالبات کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین دوسرے صوبوں اور وفاقی ملازمین کی طرح مساوی الاؤنس اور تنخواہوں کے حقدار ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی بے چینی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-5-4 قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد میں سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر پنشن میں کٹوتی کے کالے قانون کے خلاف آج تیسرے روز بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے سندھ کے تمام محکموں ریونیوبلدیات اسکولز کالج اسپتال سمیت دیگراداروں کی تالا بندی کرکے اپنے مطالبات کے حق میں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر  بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا اور اداروں کے سامنے دھرنے دیے گئے اور اپنے جائز مطالبات کے لیے نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ٹھٹھہ، سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں نمائندہ جسارت گوہر ایوب
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر کچھ عرصے کے بعد ایسے متنازع بیان دے دیتے ہیں یا اپنا ایسا منصوبہ ظاہر کرتے ہیں جس کے پورا ہونے کا ایک فی صد بھی امکان نہیں ہوتا پھر جب ان کی کہی ہوئی بات ناکام ہوجاتی ہے اور ان کا منصوبہ ادھورا رہ جاتا ہے تو وہ پھر کسی کا غصہ کسی پر اتارتے ہیں۔ مثلاً انہوں نے بڑا سینہ پھلا کر کہا تھا کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ بند کرادیں گے اور اس کے لیے الاسکا میں روسی صدر کا عظیم الشان استقبال بھی کیا تھا لیکن بات نہ بن سکی حالانکہ یو کرین کے کچھ علاقے جن پر روس کا دعویٰ تھا اس کو واپس دینے پر...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے شہری اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کرنے، اغوا اور چوری کے الزامات پر عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی سرجانی ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 12 نامزد اور دیگر نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے عدالت کے حکم پر خاتون کی مدعیت میں ڈی ایس پی سرجانی ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 12 نامزد اور دیگر نامعلوم صورت شناس خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، درخواست میں پولیس اور دیگر افراد پر گھر میں گھس کر انہیں اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے، ہراساں کرنے، اغوا اور گھر سے رقم چوری کرنے کا الزام عائد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) کی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی (CIEC) کی جانب سے ایک اہم اورینٹیشن اور ورکشاپ جمعہ، 27 ستمبر کو یو آئی ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب “CIEC Orientation/Workshop” کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہے جس میں کراچی کی مختلف جامعات سے وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز، ڈینز اور رجسٹرارز سمیت اعلیٰ تعلیمی حکام شرکت کریں گے۔ایک روزہ ورکشاپ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری اور سی آئی ای سی کے چیئرمین کی جانب سے اہم بریفنگز دی جائیں گی۔ ورکشاپ کے دوران معیار کی یقین دہانی (Quality Assurance) کے ماڈلز پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ نئے سی آئی ای سی مینول کا تفصیلی تعارف بھی پیش...
      امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مبینہ تکینی خرابیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل کے نام خط لکھ دیا۔ ڈنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر نے لکھا کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں 3 خطرناک واقعات پیش آئے، واقعات میں ایسکلیٹر خراب ہونا، ٹیلی پرامپٹر اور ساؤنڈ سسٹم مسائل شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معجزہ ہے کہ ہم گرنے سے بال بال بچے، دونوں نے ریلنگ پکڑ رکھی تھی ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، انھوں نے کہا کہ ایسکلیٹر واقعہ 100 فیصد تخریب کاری تھا، تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کس نظام کے ذریعے کرنی ہے یہ وفاق کا معاملہ ہے اور صوبوں کو اس میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی یا وزیراعلیٰ کارڈ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سیلاب زدگان کی امداد کے طریقے پر کیوں لڑ رہی ہیں؟ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ مستحق افراد تک رقوم بروقت پہنچنی چاہییں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا ہے کیونکہ یہ وفاق کا معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یہ...
    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزے سے پہلے اس کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جائزے میں پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو شامل کیا جائے۔...
    نیویارک+ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+  خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا کی...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی )رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اْن تک رسائی کی صلاحیت ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے۔ تباہی ہے ہر اْس جھوٹے بد اعمال شخص کے لیے۔ جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں، اور وہ اْن کو سنتا ہے، پھر پورے استکبار کے ساتھ اپنے کفر پر اِس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے اْن کو سنا ہی نہیں ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مڑدہ سنا دو۔ ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اْن کا مذاق بنا لیتا ہے ایسے سب لوگوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-4سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب  ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس  معاہدے میں شامل  کیا جائے۔ لاہور میں  مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو  ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ  جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر...
    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس ڈیٹا بینک ہے، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کریں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: خاتون اولخاتونِ اول، ایم این اے آصفہ بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آپ جس...
    دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔ پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔ دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔ اسی طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،  قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر...
    ---فائل فوٹو  خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔آصفہ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاریعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اگر کراچی کا درد ہے تو کے-فور منصوبے کے لیے وفاق سے فنڈز لے کر آئیں، فاروق ستار سمیت بعض رہنما اپنی سیاست کے بجائے دوسروں کی محنت کو اپنا ظاہر کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں، جو کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی حقیقت سب کے سامنے ہے، جھوٹے مینڈیٹ پر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جن کا ماضی منفی سیاست اور دباؤ کی روایت سے جڑا ہو اور مستقبل بھی دوسروں پر انحصار کرتا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہو گیا، 2017 کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے لیے 2017 میں این او سی جاری کی تھی، 8 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہم صحیح اور میئر صاحب غلط ہیں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ گرین لائن دوبارہ شروع کرنے کے لیے 7 جولائی 2025 کو ہمیں خط لکھا گیا، 9 جولائی کو جواب دیا اور کہا کہ نیا کام شروع کرنے سے پہلے پرانے کام کو ختم کریں، ہم نے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ گرین لائن ٹاور تک نہیں بنا رہے، گرین لائن جامع کلاتھ مارکیٹ تک بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو شرم نہیں کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہوئی ہے، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے؟ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہوگیا، 2017ء کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...
    وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔ ویراعظم نے...
     لاہور (نیوز رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ریجنل ہیڈ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص ذرائع آمدورفت میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے رواں پروگرام کے لئے پاکستان کو اہم ملک قرار دیا ہے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات و اجلاس میں اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ نے عبدالعلیم خان کو نومبر میں ہونے والی عالمی ’’بشکیک کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ عبدالعلیم خان نے اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا  پاکستان کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پارٹنرشپ اہم ہے اور اس بینک کا پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔  پاکستان میں کمیونیکیشن،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  وفاقی وزیر برائے خوراک و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے تاکہ کسانوں اور عوام دونوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس حسین طارق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ   حکومت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی...
     لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ نجی کارگو ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے مصر روانہ کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ...
    چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...
    معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔ دہائیوں پر محیط الزامات یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل...
    غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بارنسلے میں پیدا ہونیو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض...
    بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...