Jasarat News:
2025-11-11@07:55:12 GMT

کراچی میں پولیس پر مبینہ78لاکھ سے زاید ڈکیتی کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ ڈکیتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہری محمد خان نے فیروزآباد تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ شاہ لطیف پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر واقع ان کے کار شوروم پر چھاپے کی آڑ میں بھاری رقم، زیورات اور اہم دستاویزات لوٹ لیے۔ درخواست گزار محمد خان کے مطابق واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب شاہ لطیف تھانے کی موبائل ان کے بیٹے وزیر کو گرفتار کرکے لے گئی۔ پولیس موبائل کے ساتھ ایک سفید گاڑی بھی موجود تھی جس پر نمبر پلیٹ نصب نہیں تھی۔ گرفتاری کے بعد سادہ لباس اہلکار شوروم میں داخل ہوئے اور تجوری سے 78 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی‘ گاڑیوں کے دستاویزات، سونا، پاسپورٹس، نادرا کے کاغذات، چیکس اور دیگر قیمتی سامان نکال کر بورے میں ڈال لیا۔ بعدازاں اہلکار یہ سامان ساتھ لے گئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے۔ محمد خان کے مطابق ان کا بیٹا گاڑیوں کے لین دین اور کنسٹرکشن کے کام سے وابستہ ہے، لہٰذا یہ کارروائی بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان معاذ،عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اور بلال کو گر فتا رکر لیاہے۔ملزمان کے قبضے سے نقلی پسٹل،چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق دوران تفتیش ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ اور عبدالغفور عرف لال نے اعتراف کیاکہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شیر شاہ کے گوداموں اور لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیںجبکہ ملزمان کریم اور بلال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان شہریوں کو ڈرانے،دھمکانے کے لیے نقلی پسٹل کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی:کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • محراب پور میں ڈکیتی واردات کاسلسلہ جاری
  • سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
  • بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
  • کیوبا‘ طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ